ETV Bharat / business

India Exports Rise ستمبر میں برآمدات میں 4.82 فیصد اضافہ

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 8:11 AM IST

وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر میں ملکی برآمدات 4.82 فیصد بڑھ کر 35.45 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، یہاں تک کہ تجارتی خسارہ 25.71 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ گیا۔ Exports Rise in India

ستمبر میں برآمدات میں 4.82 فیصد اضافہ
ستمبر میں برآمدات میں 4.82 فیصد اضافہ

نئی دہلی: تجارت اور صنعت کی وزارت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات ستمبر 2022 مہینے میں سالانہ بنیاد پر 4.82 فیصد بڑھ کر 35.45 ارب ڈالر اور درآمدات 8.66 فیصد بڑھ کر 61.61 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ India Exports rise in September

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ بھی بڑھ کر 25.71 ارب ڈالر ہو گیا۔ ستمبر 2022 میں ہندوستان کی کل برآمدات (بشمول سامان اور خدمات) 61.10 ارب ہونے کا اندازہ ہے جو کہ پچھلے سال کی اس مدت کے مقابلے میں 10.24 فیصد کے اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ستمبر 2022 میں کل درآمدات (سامان اور خدمات سمیت) 76.26ارب ڈالر ہونے کا اندازہ ہے، جو ستمبر 2021 کے مقابلے میں 10.73 فیصد کے مثبت اضافے کا ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India’s Merchandise Export: موجودہ مالی برس میں 400 بلین سے زیادہ برآمدات کی توقع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.