CPI Candidate from Ballygunge: سی پی آئی ایم نے سائرہ شاہ حلیم کو بالی گنج سے امیدوار بنایا

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 10:44 PM IST

سی پی آئی ایم نے سائرہ شاہ حلیم کو بالی گنج سے امیدوار بنایا

بالی گنج اسمبلی حلقہ Ballygunge Assembly Constituency سے سائرہ شاہ حلیم کو سی پی آئی کی امیدوار بنایا گیا ہے، جن کا مقابلہ ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو سے ہوگا۔ CPI Candidate from Ballygunge

مغربی بنگال کے ایک اسمبلی اور ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے نام کے اعلان کے بعد آج سی پی آئی ایم نے بھی دونوں سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ CPI Candidate from Ballygunge

سی پی آئی ایم نے سائرہ شاہ حلیم کو بالی گنج سے امیدوار بنایا
سی پی آئی ایم نے سائرہ شاہ حلیم کو بالی گنج سے امیدوار بنایا

بالی گنج اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کو بنایا گیا ہے جن کا مقابلہ ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو سے ہوگا۔

سائرہ شاہ حلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وی سی ضمیرالدین شاہ کی بیٹی اور اداکار نصیرالدین کی بھتیجی ہیں۔ اور ڈاکٹر فواد حلیم کی اہلیہ ہیں۔آسنسول لوک سبھا کے لئے پارتھو مکھرجی کو سی پی آئی ایم نے امیدوار بنایا ہے۔

مغربی بنگال میں آئندہ 12 اپریل کو ایک لوک سبھا سیٹ اور ایک اسمبلی حلقہ کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے نام کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترنمول کانگریس نے دونوں سیٹ کے لئے پہلے ہی اپنے امیدواروں کے نام کااعلان کر دیا ہے۔ترنمول کانگریس نے آسنسول لوک سبھا سے شتروگھن سنہا اور بالی گنج سے بابل سپریو کو امیدوار بنایا ہے۔

دوسری جانب آج ان دونوں سیٹوں کے لئے سی پی آئی ایم نے بھی اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔بالی اسمبلی حلقہ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ ترنمول کانگریس کی جانب سے بابل سپریو کو امیدوار بنانے پر بالی گنج اسمبلی حلقہ کا ایک طبقہ ناراض نظر آ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آسنسول مسلم مخالف فسادات میں بابل سپریو کا اہم رول تھا اس لئے بابل سپریو کے نام پر لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔سی پی آئی ایم نے بابل سپریو کے مقابلے میں سماجی کارکن سائرہ شاہ حلیم کو بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.