ETV Bharat / state

Md Salim Slams Mamata 'سی پی آئی ایم کی بڑھتی طاقت سے بی جے پی اور ترنمول خوفزدہ'

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 11:02 AM IST

Updated : Dec 19, 2022, 5:56 PM IST

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلیٰ ممتا اورامت شاہ کی میٹنگ پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ لفٹ فرنٹ عوام کے درمیان اپنی مقبولیت اور اہمیت دوبارہ حاصل کر چکی ہے۔ گاؤں میں سرخ پرچم کے لہرانے کے سبب ترنمول کانگریس اور بی جے پی خوفزدہ ہے۔ Md Salim Slams Mamata

ممتا اور امت شاہ کی میٹنگ پر محمد سلیم کی زبردست تنقید
ممتا اور امت شاہ کی میٹنگ پر محمد سلیم کی زبردست تنقید

کولکاتا: مغربی بنگال کی سرزمین پر سی پی آئی ایم ایک بار پھر مضبوطی کے ساتھ قدم جمانے لگی ہے۔ گذشتہ چند مہینوں میں مختلف مسائل کو لے کر کولکاتا سمیت ریاست بھر میں سرخ پرچم کی تحریک زور پکڑی ہے۔ سی پی آئی ایم نے روایتی انداز کو ترک کرکے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ Md Salim Slams Mamata Banerjee And Amit Shah Meeting

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلیٰ ممتا اورامت شاہ کی میٹنگ پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ لفٹ فرنٹ عوام کے درمیان اپنی مقبولیت اور اہمیت دوبارہ حاصل کر چکی ہے۔ گاؤں میں سرخ پرچم کے لہرانے کے سبب ترنمول کانگریس اور بی جے پی خوفزدہ ہے۔ لفٹ فرنٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عام لوگوں کا ان پر اعتماد پہلے کے مقابلے بڑھ رہا ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم کا خیال ہے کہ جلسہ جلوس میں ہونے والی بھیڑ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اور ہماری پارٹی دوبارہ پاؤں جمانے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim انتخابات جیتنے سے گناہوں کے داغ ختم نہیں ہوتے، محمد سلیم

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ مغربی بنگال میں سرخ تحریک پھر مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ اس لئے امت شاہ نے نجی طور پر ممتا بنرجی سے کے ساتھ میٹنگ کی اور سی پی آئی ایم کو روکنے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ محمد سلیم نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم کی بڑھتی ہوئی طاقت سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس خوفزدہ ہے۔ریاست میں ترنمول اور بی جے پی کے دیکھاوا کے جگھڑے کے درمیان سرخ جھنڈے والے لوگ سیاسی سرگرمیوں میں تیزی سے دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی رسہ کشی صرف دیکھاوا ہے۔دونوں ایک دوسرے کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آج مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن گیا ہے ۔ اس کے لئے دو ہی پارٹی ذمہ دار ہے۔ترنمول کانگریس کے لوگ بی جے پی میں جاتے ہیں اور بی جے پی کے رہنما ترنمول کانگریس میں واپس آتے ہیں۔Md Salim Slam Mamata Banerjee And Amit Shah Meeting

Last Updated : Dec 19, 2022, 5:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.