ETV Bharat / state

Mohammad Salim انتخابات جیتنے سے گناہوں کے داغ ختم نہیں ہوتے، محمد سلیم

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 11:44 AM IST

انتخابات جیتنے سے گناہوں کی سیاہی نہیں مٹتی:محمد سلیم
انتخابات جیتنے سے گناہوں کی سیاہی نہیں مٹتی:محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت نے نفرت نہیں تقسیم کی سیاست کا سہارا لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی مدد کی ہے۔Mohammad Salim

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سکریٹری محمد سلیم نے ریاست گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج پر بی جے پی کیمپ پر سخت تنقید کی۔ CPIM State General Secretary Criticizes BJP Over Gujrat Election

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے گجرات انتخابات میں تقسیم کے فارمولے کا استعمال کیا۔ جس کا انکشاف پریش راول کے تبصروں میں ہوا۔ لہٰذا انتخابی نتیجہ کیا ہے یہ ہر صورت اہم نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات جیتنے سے تمام گناہوں کے داغ ختم نہیں ہوتے۔

محمد سلیم نے کہاکہ انتخابات جیتنے سے تمام گناہ مٹ نہیں جاتے۔ درحقیقت لوگ اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی تلاش میں ہیں۔ سیاست میں تقسیم واضح ہے۔ پریش راول کے تبصروں نے گجرات میں تقسیم کی سیاست کو ہوا دی ہے۔

محمد سلیم نے یہ بھی کہا کہ وہ(بی جے پی) تقسیم پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر وہ بنگالی بولنے والوں کو بنگلہ دیشی کہتے ہیں۔ لنگی پہننے والوں کو بی جے پی اور آر ایس ایس والے روہنگیا کہتے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی الگ الگ لوگوں کو مختلف نظریے سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM True History Campaign سی پی آئی ایم نے شہر کے 25مقامات پر تاریخ کا اوپن کلاس شروع کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.