Mamata Banerjee Slam Modi Govt بی جے پی کی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ہدف بنایا جارہا ہے

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:48 PM IST

بی جے پی کی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ہدف بنایا جاریا ہے

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ہدف بنایا جاریا ہے۔راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کے پیچھے بھی بی جے پی کا اپوزیشن کو ختم کرنے کا مقصد ہے۔

کولکاتا:ملک کی دووسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت معطل کئے جانے پر زبردست ہنگامہ برپا ہوا ہے۔ کانگریس کے علاوہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے کڑی تنقید کی ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے دور میں ملک میں سب سے زیادہ جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے جو اپوزیشن کو ختم کرنے کے لئے جمہوریت کو نقصان پرپہنچانے پر آمادہ ہے۔

  • #RahulGandhi disqualification | In PM Modi’s New India, Opposition leaders have become the prime target of BJP! While BJP leaders with criminal antecedents are inducted into the cabinet, Opposition leaders are disqualified for their speeches. Today, we have witnessed a new low… pic.twitter.com/gmDEJBr07h

    — ANI (@ANI) March 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور مودی کا نیا انڈیا میں اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔راہل گاندھی کی رکنیت کی معطلی اسی کڑی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی لٹروں اور ڈاکووں کو تو کچھ نہیں کہتی ہے لیکن اپوزیشن کے رہنماوں کو جیل کے پیھچے بھیجوانے کے لئے تمام جانچ ایجنسیوں کو بخوبی استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق آج بھارت کے عوام جمہوریت پر حملے کا گواہ بنی ہے۔یقین ہے کہ بھارت کے لوگ اس واقعے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور موقع ملنے پر پورا کا پورا حساب چکتا کریں گے۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سینتن سین،ڈریک اوبراین اور کنال گھوش نے راہل گاندگی کی رکنیت معطلی پر بی جے پی کی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ

واضح رہے کہ کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن راہل گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد جمعہ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔سورت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے جمعرات کو مسٹر گاندھی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 2019 میں ان کے مجرمانہ طور پر ہتک آمیز بیان کے حوالے سے درج ایک کیس میں مجرم قرار دیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ انہیں سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.