ETV Bharat / state

Kolkata Airport مسافر کے بیگ سے کارتوس برآمد

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 1:31 PM IST

کولکتہ ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ایک مسافر کو کارتوس کے ساتھ فلائٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے بعد گرفتار شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ Kolkata Airport

مسافر کے بیگ سے کارتوس برآمد
مسافر کے بیگ سے کارتوس برآمد

کولکاتا: مغربی بنگال کے دمدم میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے تلاشی مہم کے دوران مسافر کے بیگ سے 2.2 ایم ایم کارتوس بر آمد کیا۔ سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ائرپورٹ پر واقع ہیڈ کوارٹر میں مسافر سے پوچھ گچھ کی ۔CISF Arrest A Man With bullets In Kolkata Airport

سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے پوچھ گچھ کے بعد مسافر کو ائر پورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے مسافر کو اپنے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے کہاکہ معاملے کی تفتیش کی جاری ہے ۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ فی الحال کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

مسافر کے بیگ سے کارتوس برآمد
مسافر کے بیگ سے کارتوس برآمد

پولیس نے مزید کہاکہ گرفتار مسافر نے پستول کے لائسنس ہونے کا دعوی کیا ہے لیکن وہ لائسنس دیکھانے میں ناکام رہا ہے۔وہ اروناچل پردیش کا رہنے والا ہے ۔ہنڈ لگیج کی اسکریننگ کے دوران بیگ میں کارتوس ہونے کا پتہ چلا۔

یہ بھی پڑھیں:Sagar School Bus Accident ساگر میں اسکول بس الٹنے سے ایک طالب علم کی موت

ائرپورٹ تھانے کی پولیس نے کہاکہ پوچھ گچھ کے دوران مسافر اکثر و بیشتر کولکاتا آتا رہتا ہے۔کولکاتا میں اس کے ساتھیوں کے بارے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے تاکہ اس معاملے میں مزید کچھ مل سکے ۔Arms Recovered From A Passanger Bag In Kolkata Airport

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.