ETV Bharat / state

Cattle Smuggling Case گرفتارانعام الحق کے بھتیجوں پر سی آئی ڈی کی ںظر

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 2:50 PM IST

ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے مویشی اسمگلنگ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ انعام الحق کے تین بھتیجوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ اس معاملے میں انعام الغق کے دو بھتیجوں کے بینٹنگ اسٹریٹ میں واقع دفتروں کی تلاشی کے بعد سیل کردیا ہے۔Cattle Smuggling Case

مویشی اسمگلنگ : گرفتارانعام الحق کے تین بھتیجوں پر سی آئی ڈی کی ںطرر
مویشی اسمگلنگ : گرفتارانعام الحق کے تین بھتیجوں پر سی آئی ڈی کی ںطرر

کولکاتا: مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ Cattle Smuggling Case کے معاملے کی تفتیش میں مصروف سی آئی ڈی نے انعام الحق Enamul Haque کے بھتیجوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ سی آئی ڈی نے اس سلسلے میں مویشی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انعام الحق کے بھتیجوں کے دفتروں پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ سی آئی ڈی کی ٹیم نے کولکاتا کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔ CID eyes to raid Enamul Haque 3 Nephews Company In Cattle smuggling Case

موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے مویشی اسمگلنگ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ انعام الحق کے تین بھتیجوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے ۔اس معاملے میں انعام الغق کے دو بھتیجوں کے بینٹنگ اسٹریٹ میں واقع دفتروں کی تلاشی کے بعد سیل کردیا ہے۔

مرشدآباد سے سی آ ئی ڈی کی ایک ٹیم کولکاتا پہنچیی۔سی آئی ڈی کی ٹیم نے کولکاتا کے بینٹنگ اسٹریٹ میں واقع دفتر کے 401 اور 405 نمبر روم میں تلاشی مہم چلائی ۔چھاپہ ماری کی کارروائی مکم ہونے کے بعد سی آئی ڈی کی ٹیم نے دفتروں کو سیل کردیا۔اس سلسلے میں سی آ ئی ڈی کی ٹیم نے کہاکہ چھاپہ ماری اور تلاشی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Badaun Jama Masjid بدایوں کی شمسی جامع مسجد کی جگہ مندر ہونے کے دعویٰ پر سماعت آج

سی آئی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں فی الحال واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سی بی آ ئی نے مویشی اسمگلنگ کے معاملے میں انعام الحق کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔اس سلسلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کو تحقیقات میں عدم تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.