ETV Bharat / state

Subramanian Swamy Meets Mamata Banerjee بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ممتا بنرجی سے ملاقات کی

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 10:25 AM IST

ممتا بنرجی سے ملاقات
ممتا بنرجی سے ملاقات

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم پی سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے تقریباً آدھے گھنٹے تک ملاقات کی۔ انتظامیہ کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ Ex-BJP MP Subramanian Swamy meets Bengal CM Mamata Banerjee in Kolkata

بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے سکریٹریٹ میں ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے تقریباً آدھے گھنٹے تک ملاقات کی۔ انتظامیہ کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے سوامی کے دورے کو جو وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت ناقد بتائے جاتے ہیں کو ایک بہتر دورہ قرار دیا ہے۔ سوامی نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ آج میں کولکتہ میں تھا اور کرشمائی لیڈر ممتا بنرجی سے ملا، وہ ایک با ہمت خاتون ہیں، میں نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے خلاف ان کی لڑائی کی تعریف کی، جس میں اس نے کمیونسٹوں کا صفایا کر دیا تھا۔

انہوں نے ترنمول کانگریس سپریمو بنرجی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ ان کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔اس سے قبل سوامی نے گزشتہ سال نومبر میں نئی ​​دہلی میں بنرجی سےملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے منگل کو انہوں نے نتن گڈکری اور شیوراج سنگھ چوہان کو پارلیمانی بورڈ سے خارج کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Subramanian Swamy Attacks Modi سارے فیصلے نریندر مودی کی مرضی سے ہوتے ہیں

سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کیا اور لکھا، "ابتدائی دنوں میں جنتا پارٹی، جو اب بھارتیہ جنتا پارٹی ہے، پہلے ہماری ایک پارٹی تھی، پارلیمانی پارٹی کے انتخابات ہوتے تھے، جس کے ذریعے عہدیداروں کا انتخاب کیا جاتا تھا۔ پارٹی کے آئین کے مطابق ایسا کرنا ضروری تھا۔ لیکن آج بی جے پی میں کہیں بھی الیکشن نہیں ہے۔ ہر عہدے کے لیے انتخاب نامزدگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی اجازت لینی پڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.