ETV Bharat / state

Mamata On Congress ممتا بنرجی کی پیش کش پر کانگریس کی خاموشی

author img

By

Published : May 16, 2023, 8:18 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی اھلے عام انتخابات میں کانگریس کی حمایت کی پیشکش پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔اس سلسلے میں ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

ممتا بنرجی کی پیش کش پر کانگریس کی خاموشی
ممتا بنرجی کی پیش کش پر کانگریس کی خاموشی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد اپنے پرانے موقف سے انحراف کرتے ہوئے کانگریس کے ساتھ مشروط اتحاد کا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں علاقائی جماعتیں مضبوط ہیں وہ کانگریس بڑے دل کا مظاہرہ کرے اور جہاں کانگریس مضبوط نہیں وہاں ہم کانگریس کی حمایت کرنے کو تیار ہیں ۔

اگرچہ ممتا بنرجی کے اس پیشکش پر کانگریس قیادت نے کوئی معقول جواب نہیں دیا ہے تاکہ سیاسی حلقوں میں اس کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے۔حالیہ مہینوں میں ممتا بنرجی نے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں سے رابطے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔جس سے یہ اشارہ مل رہا تھا کہ ممتا بنرجی اپنے موقف میں تبدیلی لانےوالی ہیں مگر کانگریس کے تئیں ممتا بنرجی نے کسی بھی لمحے نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔اس لئے ممتا بنرجی کے کل کے بیان کے بعد اپوزیشن جماعتیں سخت تبصرہکررہی ہے۔بنگال میں کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اس وقت غیر اعلانیہ اتحاد ہے ۔ان کا دعویٰ ہے کہ ترنمول وجودی بحران کو سمجھ کر دوبارہ اتحاد کی بات کر رہی ہے۔ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی اور حکمراں بی جے پی نےکہاکہ ممتا بنرجی کو احساس ہوچکا ہے کہ وہ اکیلے بنگال میں بی جے پی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے اس لئے اتحاد کی بات کررہی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے لیڈروں کا ماننا ہے کہ ممتا بنرجی کو معلوم ہے کہ قومی سیاست میں اپنا مقام بنانے کےلئے انہیں کانگریس کے متبادل بننا پڑے گا۔اس لئے انہوں نے کانگریس سے الگ ہوکر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ۔گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے ملک میں غیر متوقع طور پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔بنگال میں بھی کانگریس کی کاکردگی بہت ہی زیادہ خراب تھی۔اس صورت میں کانگریس کا زوال ناگزیر سمجھا جارہا تھا۔مگر راہل گاندھی نے بھارت جوڑ یاترا کرکے کانگریس کے تئیں بیانیہ کو تبدیل کردیا انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اس سفر میں ان کا ساتھ دیں۔ ترنمو ل کانگریس کے علاوہ بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے کانگریس کی حمایت کی۔

ترنمول کانگریس کے ایک حلقے کا ماننا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد کانگریس مضبوط ہوئی ہے اور راہل گاندھی کی رکنیت چھینے جانے کے بعد کانگریس کے تئیں عوامی ہمدردی میں اضافہ ہوا ہے۔گرچہ ممتا بنرجی نے ساگردیگھی کے نتیجے کے بعد اکیلے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر راہل گاندھی کے معاملے میں ممتا بنرجی نے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Sabha Election 2024 ممتا بنرجی کا عام انتخابات میں دو سو سیٹوں پر کانگریس کی حمایت کا اعلان

بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نےساس پر تبصرے کرتے ہوئے کہ کہ ’’وزیر اعلیٰ سمجھ گئی ہیں کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں کیا ہونے والا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کی یاترا دراصل ایک سروے ہے۔ اسے یہ رپورٹ مل گئی ہے۔ چہرہ بچانے کے لیے اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کیا ہو سکتا ہے چوروں کا ٹولہ۔ ترنمول جو قومی پارٹی کا خطاب کھو چکی ہے، بھکاری کا جھولا تھوڑا سا بھر جائے تو ادھر ادھر جانا چاہتی ہیں۔ لیکن یہ امید عبث ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.