ETV Bharat / state

Firhad Hakim مسلمانوں کو بی جے پی اورسی پی آئی ایم سے ہوشیار رہنے کا فرہاد حکیم نے دیا مشورہ

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 11:26 AM IST

ریاستی وزیرفرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی سی پی آئی ایم کی مدد سے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش کررہی ہے۔مسلمانوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔Firhad Hakim

بنگال کے مسلمان بی جے پی اورسی پی آئی ایم دنوں سے ہوشیاررہے
بنگال کے مسلمان بی جے پی اورسی پی آئی ایم دنوں سے ہوشیاررہے

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی آج نفرت کی سیاست کی راہ چھوڑ کر سماج کو باتنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔یہ نفرت کی سیاست سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔Bengal Minister Firhad Hakim slam Cpim And BJP ریاستی وزیر نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کے لئے تمام سرکاری جانچ ایجنسیوں کا مکمل استعمال کر رہی ہے۔جو لوگ بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں انہیں جیل جانا پڑرہا ہے۔

بنگال کے مسلمان بی جے پی اورسی پی آئی ایم دنوں سے ہوشیاررہے

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کی مدد سے اپوزیشن جماعتوں کے بڑے بڑے رہنماؤں کوہدف بنارہی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے سیاست میں آئے ہیں۔اس کے لئے ہی کام کرتے ہیں اور کرتے رہے گے۔اس کے لئے اگر جیل بھی جانا پڑے تو جانے کے لئے تیار ہیں۔وہ جیل جانے سے ڈرتے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee بنگال میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہے

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ34 برسوں تک حکومت کرنے سی پی آئی ایم بی جے پی کے ساتھ مل کر ریاست بنگال اور بنگال کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی سازش کا حصہ بن چکی ہے۔بنگال کے لوگوں کو بی جے پی کے ساتھ ساتھ سی پی آئی ایم کے خلاف آواز بلند کرنا چاہئے۔سی پی آئی ایم سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔سی پی آئی ایم سیاسی ہدف کو حاصل کرنے کے لئےکچھ بھی کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.