West Bengal Bans Plastic Use from July: مغربی بنگال میں یکم جولائی سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 7:54 PM IST

مغربی بنگال میں یکم جولائی سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی
مغربی بنگال میں یکم جولائی سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ()

مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں یکم جولائی سے 75 میکرون سے نیچے کے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Bengal bans plastic bags below 75 microns of thickness from July 1

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال بھی 75 میکرون سے نیچے کے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'ماحولیات کو آلودگی سے پاک رکھنے کے منصوبے پر ملک کی تمام ریاستوں کی ایک رائے ہے اور ہونا بھی چاہیے۔ Bengal bans plastic bags below 75 microns of thickness from July 1

وزیر فرہاد حکیم کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن بھی اس سلسلے میں سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پلاسٹک کے استعمال سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اس کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی 75 میکرون سے نیچے پلاسٹک کے بیگ بنانے والی کمپنیوں کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ وقت رہتے اس کے متبادل کو ڈھونڈ سکیں۔

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں یکم جولائی سے 75 میکرون سے نیچے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس کے باوجود کسی دکاندار کو اس طرح کی پلاسٹک کو استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ West Bengal Bans Plastic Use from July 1

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ ملک کے دوسری ریاستوں میں پہلے سے ہی 75 میکرون سے نیچے کے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ مغربی بنگال حکومت پلاسٹک کے استعمال کے خلاف اب مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.