ETV Bharat / state

کولکاتا: بارہ ربیع الاول کے موقع پر کورونا ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 11:01 AM IST

ہمیں اللہ کے رسول حضرت محمد رسول اللہﷺ کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے اس میں ہمارے لئے کامیابی اور کامرانی ہے۔ حالانکہ ہم لوگ محمد رسول اللہﷺ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے مختلف مسائل کی گرفت میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بارہ ربیع الاول کے موقع پر کورونا ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل
بارہ ربیع الاول کے موقع پر کورونا ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بارہ ربیع الاول کے موقع پر خاص تقریبات اور جلوس کے اہتمام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، اس تعلق سے مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی مجاہد حسین حبیبی نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر اہتمام کئے جانے والے جلوس کے دوران کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو

مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم چل رہا ہے جو ایک مہینہ یعنی اگلے ماہ نومبر تک جاری رہے گا، اس کے پیش نظر ریاستی حکومت، محکمۂ صحت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے ہر تہوار کے لئے گائیڈ لائن جاری کی جارہی ہے۔ اسی درمیان 19 اکتوبر کو عید میلادالنبی ہے جس کو لے کر ریاست بھر میں مختلف تقریبات اور جلوس کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔


اس تعلق سے مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی مجاہد حسین حبیبی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اول بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کورونا وبا برقرار ہے حالانکہ اس کی رفتار سست پڑگئی ہے۔ اس کے باوجود بھی ہم کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عیدمیلادالنبی کی تیاریوں میں کسی بھی طرح کی کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے رسول حضرت محمد رسول اللہﷺ کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے اس میں ہمارے لئے کامیابی اور کامرانی ہے۔ حالانکہ ہم لوگ محمد رسول اللہﷺ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے مختلف مسائل کی گرفت میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔



مزید پڑھیں:مغربی بنگال: بارہ ربیع الاول کے موقع پر مذہبی جھنڈوں کے کاروبار پر لاک ڈاؤن کے اثرات

مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ 'آج مسلمان دین کی راہ سے بھٹک چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ہماری ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں قرآن کے بتائے راستوں پر چل کر لوگوں کو بتائیں کہ ہم کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اس قوم سے تعلق رکھتا ہے جو سب سے زیادہ روشن خیال ہے جہاں خواتین کا سب سے زیادہ احترام کیا جاتا ہے۔ ہم پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.