ETV Bharat / state

'جہاں مسلم درگا پوجا کا پنڈال لگاتے ہیں'

author img

By

Published : Sep 23, 2019, 9:43 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:23 PM IST

گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال مسلم درگا پوجا کا پنڈال لگاتے ہیں

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں مسلم اکثریتی علاقہ خضرپور کے منشی گنج میں ہر سال فائیو اسٹار کلب کی جانب سے درگا پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ چندہ کی رقم کم ملنے کی وجہ سے پنڈال کی تعمیر میں شدید مشکلات پیش آرہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کلب کے بیشتر ممبران مسلم نوجوان ہیں اور یہی لوگ اپنے پڑوسی ہندو بھائیوں کیلئے پنڈال لگاتے تھے۔

اس کلب کے زیر اہتمام گزشتہ سات دہائیوں سے پوجا پنڈال لگایا جاتا ہے۔

مگر اس مرتبہ گزشتہ سال کے مقابلے چندے میں نصف رقم ہی جمع ہوپائی۔ مالی مشکلات کی وجہ سے پوجا کمیٹی کے ممبران تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو آئندہ برس پوجا پنڈال لگانا مشکل ہوجائے گا۔

فائیو اسٹار کلب کے خزانچی عبد العلیم نے بتایا کہ مغربی بنگال حکومت ہرسال پو جاکمیٹیوں کو 25 ہزار روپیے فراہم کرتی ہے مگر یہ رقم ناکافی ہے۔

سیاسی لیڈروں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی لیکن ان کی طرف سے بھی ہمیں مایوسی ہی ملی۔

کمیٹی کے ایک رکن بکاش رائے نے کہا کہ اس علاقے میں ہندوؤں کی آبادی کم ہے۔ مسلم نوجوان اس پوجا پنڈال کا اہتمام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ درگا پوجا مغربی بنگال میں تہوار سے کہیں زیادہ مشترکہ کلچر کے اعتبار سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کمیونیٹی کے درمیان مشترکہ روایات و اقدار کے تحفظ کا ایک بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔ مگر اب یہ خطرے میں آگیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated :Oct 1, 2019, 6:23 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.