ETV Bharat / state

مرکزی وزیر داخلہ امیت اور جے پی نڈا کی بنگال بی جے پی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 8:17 PM IST

Amit Shah And JP Nadda In Bengal بی جے پی کے سنئیر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے بنگال کے دوران بی جے پی کے ریاستی رہنماوں سے ملاقات کی اور 2024 لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹز جیتنے کا ہدف دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت اور جے پی نڈا کی بنگال بی جے پی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ
مرکزی وزیر داخلہ امیت اور جے پی نڈا کی بنگال بی جے پی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج بنگال بی جے پی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کیلئے 15رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابی کمیٹی میں امیت شاہ سے ملاقات کرنے والے ریاستی بی جے پی لیڈروں کی فہرست میں سوکانت مجمدار، دلیپ گھوش، شوبھندو ادھیکاری، راہل سنہا، امیتابھ چکرورتی، ستیش ڈھنڈ، منگل پانڈے، آشا لکرا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پانچ جنرل سکریٹری لاکیٹ چٹوپادھیائے، اگنی مترا پال، جگن ناتھ چٹوپادھیائے، جیوترموئے سنگھ مہات اور دیپک برمن ہیں۔

بی جے پی نے اس میٹنگ کے کل 15 ارکان کے ساتھ ایک انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی امت شاہ کی ہدایت کے مطابق بنائی گئی ہے۔ کمیٹی لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویر بال دیوس ہندوستانیت کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرنے کے عزم کی علامت، مودی

اس کے علاوہ امیت شاہ کے جانے کے بعد بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ جلد ہونے والی ہے۔ امیت شاہ آج کی میٹنگ میں پارٹی لیڈروں کو کئی ہدایات دی ہیں۔ ان ہدایات پر عمل کرنے کیلئے بی جے پی لیڈران کل ایک بار پھر میٹنگ کریں گے۔امت شاہ اور جے پی نڈا نے مغربی بنگال بی جے پی کے رہنماوں کے ساتھ نیو ٹاون میں خسوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں نے لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹز جیتنے کی بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.