ETV Bharat / state

Protest In Aliah University عالیہ یونیورسٹی میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے خلاف احتجاج جاری

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 12:16 PM IST

کولکاتا کے واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ عالیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے بیان اور کیمپس کی زمینوں کو میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کو دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہے۔Protest In Aliah University

عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کا وزیر فرہاد حکیم کے خلاف احتجاج جاری
عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کا وزیر فرہاد حکیم کے خلاف احتجاج جاری

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میں واقع واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ عالیہ یونیورسٹی ان دنوں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے خلاف احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے۔ Aliah University Students Protest Against Land Dispute Issue ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے طلبہ عالیہ یونیورسٹی کی اراضی پر مجوزہ ہاسٹل، کھیل کے میدان، اسٹاف کوارٹر، لائبریری اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطالبات پر کبھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اسی درمیان ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کی جانب سے عالیہ یونیورسٹی کی اراضی کے لئے احتجاج کرنے والے طلبہ کو مبینہ طور پر 'بدمعاش' قرار دیئے جانے پر معاملہ مزید بگڑ گیا۔

عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کا وزیر فرہاد حکیم کے خلاف احتجاج جاری

ان دونوں معاملات کو سامنے رکھتے ہوئے طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ریاستی وزیر کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے شکایت کی کہ عالیہ یونیورسٹی کی زمین کو خالی دکھا یا جا رہا ہے اور دوسرے اداروں کو منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جہاں ایک عرصے سے یونیورسٹی میں ہاسٹل، کھیل کے میدان، اسٹاف کوارٹرز اور لائبریریوں کی تجویز مسترد کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Job Seekers مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے خلاف احتجاج جاری

واضح رہے کہ سیکٹریٹ بلڈنگ نبنو میں میٹنگ کے دوران ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو عالیہ یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے طلباء کو مبینہ طور پر بدمعاش کہا تھا۔Aliah University Students Protest Against Land Dispute Issue

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.