ETV Bharat / state

Uttarakhand Road Accident اتراکھنڈ میں سواری گاڑی سڑک پر پلٹی، خاتون کی موت

author img

By

Published : May 8, 2023, 4:27 PM IST

اتراکھنڈ میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ریاست کے ٹہری ضلع میں پیش آیا، جہاں ایک ایک گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔ گاڑی کے الٹنے سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ passenger vehicle overturns on road in Uttarakhand

اتراکھنڈ میں سواری گاڑی سڑک پر پلٹی، خاتون کی موت
اتراکھنڈ میں سواری گاڑی سڑک پر پلٹی، خاتون کی موت

دہرا دون: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری میں بے قابو گاڑی سڑک پر الٹ گئی، جس سے اس پر سوار ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ٹہری ضلع پولیس کے ترجمان سنجے مشرا نے پیر کے روز بتایا کہ اطلاع ملی کہ اگیارنا سے کدائی جاکھ موٹر وے پر ایک کیمپر گاڑی نمبر UK-16CA-0357 سڑک پر الٹ گئی ہے۔ جس میں 18 سے 20 افراد سوار تھے جن میں کل 6 افراد زخمی ہوگئے اور ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے باہر نکالا اور ایمبولینس کے ذریعہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، تھتیود بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Moradabad Road Accident مرادآباد میں سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک، پندرہ زخمی

پولیس کے ترجمان سنجے مشرا نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی میں سفر کرنے والی پریا اسوال، اہلیہ جگت سنگھ اسوال، 26 سال، گاؤں کنڈا جکھ، تھانہ کیپٹی، ٹہری گڑھوال، کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں ریما دختر رندیپ سنگھ عمر 18 سال ساکن متھولی، شیوانی دختر ترلوک سنگھ عمر 17 سال ساکن کنڈا جاکھ، سنیل ولد رندیپ عمر 15 سال، متھولی، منیش ولد سندر سنگھ، عمر 15 سال، پائل دختر پرتاپ سنگھ، عمر 16 سال، تینوں گاؤں کنڈا جاکھ کے رہنے والے اور جسپال ولد بلویر سنگھ، عمر 24 سال، کنڈا جاکھ، تھانہ کیپٹن ٹہری گڑھوال، شامل ہیں۔ اتراکھنڈ میں سڑک حادثات کے اعدادوشمار کی بات کریں تو پچھلے 5 سالوں میں 7000 سے زیادہ سڑک حادثات ہو چکے ہیں۔ جس میں اب تک 5 ہزار 40 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اگر ہم گزشتہ سال 2022 کی بات کریں تو اس سال تقریباً 500 سڑک حادثات ہوئے۔ جس میں 300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زیادہ سڑک حادثات صرف گڑھوال علاقے میں ہو رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.