ETV Bharat / state

Pulwama Attack Martyrs پلوامہ حملے کے شہیدوں کے نام پر ہریدوار میں کانوڑ یاترا

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 7:02 PM IST

پلوامہ حملے کے شہیدوں کے نام پر ہریدوار میں کانوڑ یاترا
پلوامہ حملے کے شہیدوں کے نام پر ہریدوار میں کانوڑ یاترا

پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کے نام پر کانوڑ لے کر نکلنے والے پنٹو سینی نے بتایا کہ 14 فروری 2019 کو ہوئے پلوامہ حملے میں ہمارے کئی فوجی شہید ہوئے۔ اس حملے کے بعد انہوں نے عہد کیا تھا کہ وہ 11 سال تک ہلاک شدہ فوجیوں کو مسلسل خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تب سے لے کر اب تک وہ کانوڑ اٹھاتے آ رہے ہیں۔

پلوامہ حملے کے شہیدوں کے نام پر ہریدوار میں کانوڑ یاترا

ہریدوار (اتراکھنڈ): اتراکھنڈ کے ہریدوار میں لاکھوں کانوڑ پہنچ رہے ہیں، جہاں کانوڑیوں کے مختلف رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی دوران اترپردیش کے مظفر نگر کے رہنے والے پنٹو سینی نے پلوامہ حملے میں جان گنوانے والے فوجیوں کے نام کانوڑ اٹھائی ہے۔ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے پرسولی گاؤں کے پنٹو سینی پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کے نام کانوڑ لے کر چل رہے ہیں۔

وہ مسلسل چوتھی بار کانوڑ کے کر ہریدوار آئے ہیں۔ پنٹو کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھولے ناتھ شنکر کے سامنے منت مانی تھی کہ وہ شہیدوں کے لیے مسلسل 11 سال تک کانوڑ اٹھائیں گے۔ وہ ہلاک شدہ فوجیوں کے نام پر شیو کا جلبھیشیک کرتے ہیں۔ اس طرح سے وہ سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ کانوڑ یاتری پنٹو سینی نے بتایا کہ مظفر نگر کے پارسولی بدھانہ میں ان کی مصنوعی زیورات کی دکان ہے۔ پلوامہ حملہ 14 فروری 2019 کو ہوا تھا۔ جس میں کئی فوجی مارے گئے تھے۔ اس حملے کے بعد انہوں نے عہد کیا تھا کہ وہ 11 سال تک مارے گئے فوجیوں کے نام پر کانوڑ اٹھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تب سے لے کر اب تک وہ کانوڑ اٹھاتے آ رہے ہیں۔ یہ ان کا چوتھا سال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی کانوڑ اٹھاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کے جوان کسی بھی موسم میں سرحدوں پر تعینات رہ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ دن ہو یا رات، سردی ہو یا گرمی یا بارش فوج ہر صورت حال میں ملک کی حفاظت کرتی ہے۔ فوجی سرحد پر جاگتا ہے تو ہم اپنے گھروں میں آرام سے سوتے ہیں۔ ایسے میں فوجیوں کے تئیں یہ ان کی عقیدت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kanwar Yatra Welcomed by Muslim: مسلم تنظیموں کی جانب سے کانوڑ یاترا کا استقبال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.