ETV Bharat / state

Car Thief Arrested in Almora اتراکھنڈ میں دو کار چور گرفتار

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 1:43 PM IST

اتراکھنڈ میں دو کار چور گرفتار
اتراکھنڈ میں دو کار چور گرفتار

اتراکھنڈ پولیس نے دہلی سے کار چوری کرکے الموڑا فروخت کے لئے لے جانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس دونوں کے خلاف کیس درج کر مزید تفتیش کر رہی ہے۔ vehicle theft case in Uttarakhand

نینی تال: ریاست اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کی لال کنواں پولیس نے دہلی کے دوارکا سے چوری کی گئی کار برآمد کر کے دو چور وں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کار کو الموڑا فروخت کے لئے لے جا رہے تھے۔ پولیس نے دہلی پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہلدو چوڑا تھانہ انچارج سومیندر سنگھ کی قیادت میں اتوار کو لال کنواں پولیس کی طرف سے سبھاش نگر بیریئر پر گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی تھی ۔اسی دوران پولیس کو کچھا کی طرف سے ایک ایکو کارگو وین نمبر ڈی ایل 1 آر 8761 نظر آئی۔

پولیس نے مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار ڈرائیور نوجوان بھاگنے لگا۔ پولیس نے کچھ دور جاکر نوجوان کو پکڑ لیا ۔ اس دوران کا ر ڈرائیور نریش چوہان اتم نگر کے رہنے والے ، جین کالونی پارٹ نمبر3- تتھیوڑ کا رہنے والا، ٹہری اور ہیمنت بسٹ رہائشی چنودا ، سومیشور، الموڑا سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے بتایا کہ انہوں نے کار کو دہلی کے دوارکا میں واقع مٹیالا سے چوری کیا ہے۔ ملزم کار کو الموڑا بیچنے کے لئے جا رہے تھے۔ اس دوران پولیس کو کار سے ایک ٹول ٹیکس کی پرچی بھی ملی ۔ جس میں سیما نام درج تھا۔ پولیس نے پرچی میں موجود موبائل نمبر سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ کار 17فروری کو دوارکا سے چوری ہوئی ہے اور کار چوری کی شکایت دوارکا پولیس تھانے میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Car Thief Arrested from Muzaffarnagar: چار شاطر چور گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.