ETV Bharat / state

سائرہ بانو کی بی جے پی میں شمولیت

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 9:43 AM IST

شائرہ بانو کی بی جے پی میں شمولیت
شائرہ بانو کی بی جے پی میں شمولیت

تین طلاق قانون کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے والی سائرہ بانو نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرلی ہے

ریاست اتراکھنڈ میں کاشی پور کی رہائشی سائرہ بانو نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سائرہ بانو کو بی جے پی کے ریاستی صدر بنیشی دھر بھگت نے پارٹی کی رکنیت دلائی ۔

معلومات کے مطابق سائرہ بانو نے تین طلاق قانون کے نفاذ میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل بی جے پی رہنماؤں کے رابطے میں تھیں اور اب انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ 'اقلیتی برادری کے لئے بی جے پی کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے پارٹی کی رکنیت اختیار کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تین طلاق کے معاملے پر بی جے پی نے جو قانون نافذ کیا ہے۔ یہ قابل تحسین ہے جبکہ اقلیتی برادری میں دوسری پارٹیوں کا مقصد صرف غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔'

سائرہ بانو نے یہ بھی کہا کہ وہ خواتین کی ترقی اور معاشرتی ترقی کے لئے کام کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.