ETV Bharat / state

Earthquake in Uttarkashi اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 12:48 PM IST

اتراکھنڈ کے اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ Earthquake in Uttarakhand

اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی کے پرولا تحصیل علاقے میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات، نئی دہلی اور دہرادون سے موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق صبح 02 بج کر 12 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 30.84 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.14 مشرقی طول بلد پر پرولا تحصیل کے گاؤں پانی گاؤں (بگورہ میدان) میں ریکارڈ کیا گیا، جو سطح سے 10 کلومیٹر نیچے ہے۔ اترکاشی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر کے انچارج ڈی ایس پٹوال نے یو این آئی کو بتایا کہ زلزلے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے تمام تحصیلداروں، تمام تھانوں، پولیس چوکیوں، ریونیو سب انسپکٹرز کو وائرلیس کے ذریعے زلزلے کی اطلاع دی گئی ہے ،کسی بھی جگہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھروں اور ہوٹلوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے غیر محفوظ زون قرار دے دیا ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مکانات اور عمارتوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب سے جوشی مٹھ میں گھروں میں دراڑیں پڑی ہیں، زمین سے پانی نکل رہا ہے۔ انتظامیہ نے وہاں کے مکانات کو خالی کرا لیا ہے اور وہاں رہنے والے لوگوں کو عارضی جگہوں پر منتقل کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ جوشی مٹھ سے اترکاشی کا فاصلہ تقریباً 285 کلومیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Earthquake ہماچل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.