ETV Bharat / state

Earthquake In Pithoragarh اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 12:49 PM IST

اتراکھنڈ میں زلزلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح 8.58 پر پتھورا گڑھ ضلع میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ Earthquake hits Uttarakhand

پتھورا گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پتھورا گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پتھورا گڑھ: اتراکھنڈ کے سرحدی ضلع پتھورا گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پتھورا گڑھ میں صبح 8.58 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں اترکاشی میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں آج صبح 3.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کا مرکز عرض البلد 29.78 اور طول البلد 80.13 تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ فی الحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ، باگیشور، اترکاشی، چمولی اور رودرپریاگ اضلاع زون-5 کے تحت آتے ہیں۔ دراصل سیسمک زون کا استعمال اس علاقے کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جہاں زلزلے کا مرکز ہوتے ہیں۔ زلزلہ ایک ٹیکٹونک حرکت ہے جو زمین کے اندرونی حصے میں اینڈوجینس (زمین کے اندر پیدا ہونے والی) تھرمل حالات کی وجہ سے ہوتی ہے جو زمین کی سطح کی تہہ کے ذریعے منتقل ہوتی ہے۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے ملک کو چار سیسمک زونز میں تقسیم کیا ہے جیسے زون-II، زون-III، زون-IV اور زون-V میں تقسیم ہے۔ ان چاروں زونز میں سے زون-V زلزلہ کے لحاظ سے سب سے زیادہ فعال زون ہے جب کہ زون-II سب سے کم ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Earthquake Jolts in Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

ہمالیہ کی ٹیکٹونک پلیٹوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں زلزلے کے جھٹکے آتے رہتے ہیں۔ ہمالیہ کے نیچے مسلسل حرکت کی وجہ سے زمین پر دباؤ بڑھتا ہے جو زلزلے کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اتراکھنڈ خطہ جسے سنٹرل سیسمک گیپ بھی کہا جاتا ہے یہاں سال 1991 میں اترکاشی میں 7.0 شدت کے زلزلے اور 1999 میں چمولی میں 6.8 ریکٹر سکیل کے زلزلے کے بعد کوئی بڑا زلزلہ نہیں دیکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.