ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Nov 12, 2019, 7:55 PM IST

اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں دہشت اورسنسنی پھیل گئی۔

اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز ضلع پتھوراگڑھ رہا، جب کہ کسی بھی مقام سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق آج صبح تقریباً 07:30 بجے پتھوراگڑھ کے مُنسیاری، ڈی ڈی ہاٹ سمیت مختلف حصوں میں عوام نے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے تاہم کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پتھوراگڑھ کے علاوہ چمپاوت، الموڑا، باگیشور اور نینی تال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ پوری میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔


یاد رہے کہ کل فرانس كے مونٹےليمار علاقے میں زلزلہ کے جھٹکوں میں چار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فرانس کے جنوبی علاقے اوویرگین روہونے الپس كے مونٹے ليمار علاقے میں درمیانے درجے کے شدید زلزلہ کے جھٹکوں میں چار افراد کے زخمی ہو گئے تھے۔

فرانس کے جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریئکٹر سکیل کے پیمانہ پر 5.4 بتائی گئی تھی۔

واضح رہےکہ اس قبل ایران میں زلزلے کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھی، جبکہ تقریباً 120 دیگر زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ پریس ٹی وی نے جمعہ کے روز حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

اس سے پہلے کی رپورٹز میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 120 دیگر زخمی ہیں۔

یوروپین میڈیٹیرینین سيسمو لوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق ایران میں جمعہ کی صبح 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز ایران کے صوبہ آذر بائیجان کے دارالحکومت تبریز سے 118 کلو میٹر دوری مشرق میں واقع تھا۔

ایران جغرافیائی طور پر اسے خطے میں واقع ہے، جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ ایران میں نومبر 2017 میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Intro:Body:

12 nov


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.