ETV Bharat / state

پہلی ترجیح سرنگ میں پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا: وزیر اعلیٰ دھامی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 3:44 PM IST

Updated : Nov 13, 2023, 4:10 PM IST

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج اترکاشی کے سلکیارا سرنگ میں جائے حادثہ پر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ سی ایم دھامی نے سرنگ میں پھنسے لوگوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی ترجیح سب کو بحفاظت باہر نکالنا ہے۔ Uttarakhand Tunnel Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعلیٰ دھامی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا

دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو کہا کہ سلکیارا ٹنل میں پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے عہدیداروں سے مسلسل اپ ڈیٹس لے رہے ہیں اور صورت حال پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی آج صبح سلکیارا پہنچے اور جائے وقوع پر صورت حال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بچاؤ اور راحت رسانی کے کاموں کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے ٹنل پر پہنچ کر حکام سے حادثے کی مکمل جانکاری لی۔ دہرادون میں جائے حادثہ سے واپس آنے کے بعد پشکر سنگھ دھامی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سرنگ میں ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ رات بھر ریسکیو جاری رہا۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، ریلوے اور ماہرین کی ٹیمیں موقعے پر موجود ہیں۔ سرنگ میں پھنسے افراد بالکل ٹھیک ہیں اور ان سے بات بھی کی جا رہی ہے۔

  • #WATCH | Uttarakhand | On the Uttarkashi Tunnel accident, Anshu Manish Khalko, Director, NHIDCL (National Highway & Infrastructure Development Corporation Limited), says,"...The situation is better now... The workers are safe... We are providing food and water...There are nearly… pic.twitter.com/lALMXvwGoi

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹنل میں پھنسے لوگوں سے مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے۔ جہاں لوگ پھنسے ہوئے ہیں وہاں تقریباً 200 میٹر کا راستہ ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی سہولت بھی موجود ہے۔ تاحال پھنسے ہوئے افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچاؤ کا کام بہت اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ترجیح سب کو بحفاظت باہر نکالنے کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو نکالنے کے لیے تین منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، ریلوے اور ماہرین کی ٹیمیں موقعے پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ سرنگ حادثہ: 40 مزدور پھنسے، ملبہ اور پتھر گرنے سے ریسکیو آپریشن میں دشواری

انہوں نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں سرنگ میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں سنجیدہ ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر ریل نے بھی بات کی ہے۔ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لیتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سرنگ میں جاری ریسکیو کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا اور وہاں پھنسے تمام 40 افراد کو جلد ہی بحفاظت باہر نکال لیا جائے گا۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 13, 2023, 4:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.