ETV Bharat / state

Bulldozer Action in Prayagraj: یوگی حکومت بلڈوزر دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دے رہی ہے: سید قاسم رسول الیاس

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 9:17 AM IST

سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ پریاگ راج میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما اور اس کے قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کی اہلیہ پروین فاطمہ کے مکان کو غیر قانونی طور پر بلڈوز کیاجانا قابل مذمت ہے،اسی طرح کانپور اور سہارنپور میں مسلم مظاہرین کے مکانوں کا انہدام نہ صرف غیر قانونی بلکہ شرمناک ہے، اور ملک کے جمہوری نظام پر ایک بدنما داغ ہے۔ Syed Qasim Rasool Ilyas Targets yogi Government

سید قاسم رسول الیاس
سید قاسم رسول الیاس

لکھنو کے یوپی پریس کلب میں سید قاسم رسول الیاس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سپریم کورٹ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے جس میں اس نے کہا کہ مکانوں دوکانوں کا انہدام قانون کے مطابق ہی ہونا چاہیے، نہ کہ انتقام و دشمنی کے جذبے سے، نیز اس نے حالیہ دنوں میں کی گئی کارروائی پر یوپی حکومت سے جواب بھی طلب کیا ہے۔ ویلفیئر پارٹی یوگی حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کو پریشان کرنے ان کی تحقیر کرنے اور بلڈوزر دہشت گردی کے ذریعے انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دینے کے گھناؤنے طرز عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ Syed Qasim Rasool Ilyas Targets yogi Government

سید قاسم رسول الیاس
سید قاسم رسول الیاس نے مزیدکہا کہ پریاگ راج میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما اور اس کے قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کی اہلیہ پروین فاطمہ کے مکان کو غیر قانونی طور پر بلڈوز کیاجانا قابل مذمت ہے، اسی طرح کانپور اور سہارنپور میں مسلم مظاہرین کے مکانوں کا انہدام نہ صرف غیر قانونی بلکہ شرمناک ہے، اور ملک کے جمہوری نظام پر ایک بدنما داغ ہے نیز ریاست میں قانون کی حکمرانی کی بدترین ناکامی بھی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سید سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ ویلفیئر پارٹی اور اس کے رہنما کے خلاف انتقامی کاروائی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ ریاستی انتخابات میں یوگی حکومت کی مخالفت اور سماجوادی پارٹی کی یکطرفہ حمایت کی ہے، جاوید محمد نہ صرف پارٹی کے فیڈرل ورکنگ کمیٹی کے رکن ہیں، بلکہ وہ چائل اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے مجوزہ نمائندے بھی تھے، دراصل یوگی سرکار ریاست سے حزب اختلاف کو کو بالکل ختم کرنا چاہتی ہے۔

جاوید محمد اور ان کی بیٹی آفرین فاطمہ جو کی پارٹی کی طلبا ونگ فرٹرینیٹی موومنٹ کی قومی سیکرٹری جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی کی طالبہ نیز گزشتہ سال یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین کی کونسلر بھی رہی ہیں یوگی حکومت کے نزدیک ان کا ایک جرم یہ بھی ہے کہ یہ دونوں سی اے اے اور این آر سی مخالف تحریک کے روح رواں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جاوید محمد کی اہلیہ پروین فاطمہ اور ان کی دوسری لڑکی سمیہ فاطمہ کو پریاگراج پولیس کے ذریعے بغیر کسی وارنٹ کے گھر سے رات میں اٹھائے جانے اور غیر قانونی طور پر 36 گھنٹے تک پولیس حراست میں رکھنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پارٹی اس بات کی بھی پرزور تردید کرتی ہے کہ مکان قانونی طور پر بنایا گیا تھا، حالانکہ ہاوس ٹیکس بجلی اور پانی کے تمام بل مکمل ادا کیے جا چکے ہیں، نگر نگم ٹیکس وصول کرتا رہا، اور کبھی اس کی طرف سے یہ اعتراض نہیں گیا کہ گھر کی تعمیر غیر قانونی ہے۔ گھر پر جو نوٹس کے انہدام سے چند گھنٹے پہلے لگایا گیا وہ جاوید کے نام سے ہے نہ کہ پروین فاطمہ کے نام سے جن کا مکان تھا۔

یوپی حکومت و انتظامیہ کا قانون اور عدالت سے بالاتر ہوکر ملک میں خطرناک کام کر رہی ہے، جس کو اگر عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس لے کر دخل اندازی نہیں دیا تو آنے والے وقت مزید خطرناک ہو سکتے ہیں،ویلفیئر پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی اعلی سطحی عدالتی جانچ کرائی جائے،متاثرہ کو بھرپور معاوضہ دیا جائے،مکان کو تعمیر کروا دیا جائے ،جاوید محمد اور تمام بے قصور گرفتار شدگان کو بلا شرط رہا کیا جائے، نیز اس معاملہ میں ملوث افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

پروین فاطمہ کی جانب سے اس غیرقانونی انہدام کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی جا رہی ہے، پارٹی کی جانب سے نیشنل ومن رائٹس کمیشن،نیشنل مائنورٹی کمیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے، امید ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں مظلوم کو انصاف ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.