ETV Bharat / state

Operation Bulldozer : اترپردیش میں بلڈوزر کاروائی پر سماجی شخصیات کی ناراضگی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 11:04 AM IST

اہانت رسول معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ملک بھر میں ملی سماجی اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ احتجاج کے سبب کہیں کہیں پتھراؤ کے واقعات کے بعد بی جے پی حکومتیں مسلمانوں سے مبینہ سیاسی انتقام لیتے ہوئے ان کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کررہی ہیں۔ یوگی حکومت کی جانب سے ملزمین کے نام پر اقلیتوں کے خلاف کی جا رہی ایسی کارروائیوں کو سماجی رہنما اور قانون کے جانکار اس کو صرفِ ہندوؤں کے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا قدم قرار دے رہے ہیں۔ Social Activists Angry Over Bulldozer Operation in UP

Social Activists Angry Over Bulldozer Operation in UP
Social Activists Angry Over Bulldozer Operation in UP

میرٹھ: بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کے ذریعے نبی کریم کی شان میں گستاخی Prophet Remarks Row کیے جانے کے بعد صوبہ اترپردیش کے مسلمانوں میں ان دونوں کے خلاف زبردست ناراضگی اور احتجاجی مظاہرے برابر جاری ہیں جو گزشتہ جمعہ بھی جاری رہے۔ اس دوران یوپی کے مختلف شہروں میں تشدد کے واقعات کے بعد اب یوگی حکومت مظاہرین اور پتھر بازوں کے خلاف کارروائی کے نام پر ایک خاص طبقے کے لوگوں کے مکانات کو بلڈوزر کے ذریعے زمین دوز کر رہی ہے۔ Social Activists Angry Over Bulldozer Operation in UP

یوپی میں بلڈوزر والی کارروائی سے سماجی شخصیات ناراض
ریاست اتر پردیش میں ایک طرف جہاں نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مسلمانوں میں غصہ اور ناراضگی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے وہیں بی جے پی کی جانب سے نپور شرما اور نوین جندل کو پارٹی سے نکالے جانے اور ایف آئی آر درج کر معاملہ کو ختم سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن مسلمانوں کی جانب سے ان دونوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں اب دیکھنا ہوگا کہ مذہب کے نام پر کی جا رہی سیاست کس رخ جائے گی یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.