ETV Bharat / state

Yati Narasimha Nand surrendered نرسمہا نند کی عدالت میں سپردگی اور فوری رہائی بھی

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 8:10 PM IST

غازی آباد کے ڈاسنہ مندر کے پیتھادھیشور یتی نرسمہانند گری عرف دیپک تیاگی نے پیر کو مظفر نگر فاسٹ ٹریک کورٹ میں خودسپردگی کی۔ عدالت کے حکم پر اسے عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد اسے فوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ Yati Narasimha Nand surrendered

نرسمہا نند کی عدالت میں سپردگی اور فوری رہائی بھی
نرسمہا نند کی عدالت میں سپردگی اور فوری رہائی بھی

غازی آباد: ریاست اترپردیس غازی آباد کے ڈاسنہ مندر کے پیتھا دھیشور یتی نرسمہانند گری عرف دیپک تیاگی نے پیر کو مظفر نگر فاسٹ ٹریک کورٹ میں خودسپردگی کی۔ عدالت کے حکم پر اسے عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد اسے فوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ 2013 کے فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں درج شکایت کے معاملے میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔Yati Narasimha Nand Was Also Surrendered In Court And Released Immediately

نرسمہا نند کی عدالت میں سپردگی اور فوری رہائی بھی
نرسمہا نند کی عدالت میں سپردگی اور فوری رہائی بھی

2013 کے فسادات کے دوران 31 اگست کو تھانہ سکھیڈا علاقہ کے ناگلا مدور انٹر کالج میں ملک پورہ کے رہنے والے سچن اور گورو کی ایک تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس وقت کے اے ڈی ایم انتظامیہ ڈاکٹر اندرامنی ترپاٹھی نے عدالت میں شکایت درج کرائی۔ اس میں پیٹھادھیشور یٹی نرسمہانند گری عرف دیپک تیاگی ولد رامیشور دیال ساکن ڈاسنہ مندر، دیوی مندر ڈاسنہ تھانہ، مسوری ضلع غازی آباد سمیت 21 لوگوں پر حکم امتناعی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر یتی نرسمہانند گری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ پیر کو یتی نرسمہانند گری نے سول جج سینئر ڈویژن ایف ٹی سی (ایم پی/ایم ایل اے کورٹ) میں خودسپردگی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Elderly Lady Washed Away گنگا ندی میں بہہ کر فتح پور سے کوشامبی پہنچی بزرگ خاتون، زندہ دیکھ کر لوگ حیران

یتی نرسمہانند گری نے پیر کو ایک خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی۔ اپنے وکیل کی جانب سے سرنڈر کی درخواست پیش کرتے ہوئے وارنٹ واپس لینے کی درخواست کی گئی۔ جس کے بعد عدالت کے حکم پر یتی نرسمہانند کو عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔ عدالت نے اس کی درخواست ضمانت پر غور کرتے ہوئے بعد میں 20،000 روپے کے ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کورٹ میں ہی گرفتار کے بعد رہا بھی ہو گیا۔Yati Narasimha Nand, accused of inciting the riot, was also surrendered in court and released immediately

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.