ETV Bharat / state

اردو اکیڈمی میں چئیرمین کی تقرری نہ ہونے سے کام متاثر

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 9:09 PM IST

work affected due to not appointment of chairman in uttar pradesh urdu academy
اردو اکادمی میں چئیرمین کی تقرری نہ ہونے سے کام متاثر

اتر پردیش اردو اکیڈمی میں گزشتہ سال سے چئیرمین کی تقرری نہ ہونے سے ادارے کے کئی کام متاثر ہو رہے ہیں لیکن نئے چیئرمین کی تقرری کب ہوگی، اس پر ذمہ داران کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہیں ہیں۔

اتر پردیش اردو اکیڈمی اردو زبان کے فروغ کے لئے متعدد اسکیمس چلاتی ہے۔ اکیڈمی مشاعرہ، شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد، طلبہ کے لئے وظیفہ ساتھ ہی ہر سال اردو زبان کی خدمات سرانجام دینے والے لوگوں کو آوارڈ بھی دیتی ہے۔ لیکن چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

اردو اکیڈمی کے ممبر ڈاکٹر شاداب عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے اردو اکیڈمی میں گزشتہ دو برس سے ایوارڈ کا اعلان نہیں ہو رہا ہے کیونکہ بغیر چئیرمین کے بغیر اکادمی کے ممبران ایوارڈ کا اعلان نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر شاداب نے بتایا کہ اردو اکیڈمی اردو زبان کے فروغ کے لیے سیمینار منعقد کرتا ہے لیکن چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے یہ اہم کام بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اردو اکیڈمی کے اشتراک سے اتر پردیش کے تقریباً سبھی اضلاع میں مختلف عنوانات پر سمینار منعقد ہوتے تھے۔

اس کے لئے اکیڈمی مالی امداد بھی کرتی تھی۔ بڑی رقم کے لئے چیئرمین کی منظوری ضروری ہوتی تھی۔ اردو اکیڈمی کی کچھ اسکیمس ابھی بھی پہلے کی طرح جاری ہیں، جن میں شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے کچھ شرائط بھی ہیں، جنہیں پورا کرنا ضروری ہے۔ شاداب نے بتایا کہ اکادمی ان شعراء، ادیب، مصنف اور صحافیوں کی مالی امداد کرتی ہے، جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہو اور ان کی مالی حالت بہتر نہ ہو۔ اس کے لئے اکیڈمی میں فارم بھرنا ہوتا ہے۔ اکادمی کے ذمہ داران فارم کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ماہانہ پینشن جاری کرتی ہے۔

اردو اکادمی کے ممبر نے بتایا کہ اکیڈمی اردو زبان کے صحافیوں کے لیے اک مشت مالی امداد کے تحت مدد کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم میں عمر کی کوئی بندش نہیں ہے۔ اگر کوئی صحافی لمبے عرصے سے بیمار ہے یا اسے ایسی بیماری ہو گئی ہے، جس کے علاج میں زیادہ پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے لیے اردو اکیڈمی 20 ہزار روپے سے لیکر کر 50 ہزار روپے تک کں مالی امداد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہویں کی طالبہ بنی ضلع مجسٹریٹ

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اردو اکادمی کی چئیرمین آصفہ زمانی کے ریٹائر ہونے کے ساتھ ہی ابھی تک اکیڈمی کو کوئی نیا چیئرمین نہیں ملا۔ جس وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے اکیڈمی کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کا اعلان بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.