ETV Bharat / state

Hajj 2022: عازمین کس طرح حج کی تیاری کریں؟ دیکھیں تفصیلی انٹرویو

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 12:45 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 1:05 PM IST

بھارت سے جانے والے عازمین حج کے لیے کون کون سی باتیں ضروری ہیں جن پر خاص توجہ دینا چاہئے ان تمام سوالوں کے ساتھ ای ٹی وی بھارت نے مولانا آفتاب ندوی سے خاص بات چیت کی۔ Special interview with Maulana Aftab Nadvi

حج کی ادائیگی کیسے کرنی چاہیے، دیکھیں تفصیلی انٹرویو
حج کی ادائیگی کیسے کرنی چاہیے، دیکھیں تفصیلی انٹرویو

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کے استقبال کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حجاج کرام کے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں بھارت کے متعدد امیگریشن پوائنٹ سے عازمین حج کا قافلہ روانہ ہو رہا ہے اور تمام ضروری مسائل علماء بتا رہے ہیں۔ حج کیسے کرنا چاہیے، حج کے اراکین، شرائط اور فرائض کیا ہیں، بھارت سے جانے والے عازمین حج کے لیے کون کون سی باتیں ضروری ہیں جن پر خاص توجہ دینا چاہئے ان تمام سوالوں کے ساتھ ای ٹی وی بھارت نے مولانا آفتاب ندوی سے خاص بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے اپنے تجربات کے ساتھ دینی مسائل تفصیلی گفتگو کی۔ Maulana Aftab Nadvi Appeal to Hajj Pilgrims

حج کی ادائیگی کیسے کرنی چاہیے، دیکھیں تفصیلی انٹرویو

مولانا آفتاب ندوی نے کہا کہ 'اتر پردیش کے لکھنؤ سے جانے والے عازمین حج پہلے مدینہ منورہ جائیں گے، ایسے میں ان کو چاہیے کہ جب وہ جہاز میں بیٹھ جائیں اس وقت درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں، مدینہ پہنچ جائیں تو چالیس نمازیں تکبیر اولی کے ساتھ ادا کریں اور اللہ سے گریہ و زاری کریں اور اپنے گناہوں کی مغفرت کے لیے دعا کریں جب وہ مدینہ منورہ پہنچ جائیں تو ایسے ہو جیسے ان کے سارے گناہ معاف کر دیے گئے ہوں۔ What are the steps of Hajj?

انہوں نے کہا کہ 'حاجیوں کو خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ سامان کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ جب وہاں پہنچ جائیں تو اپنی عبادات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بھارت کے حاجی سامان خریدتے ہیں تو وہاں پر متعدد مشکلات کا سامنا آتا ہے اس صورت میں کئی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں۔'

مولانا نے بتایا کہ 'بعض اوقات عازمین دکاندار سے قیمت طول مول کرتے ہیں جس میں جھوٹ بھی سرزد ہو جاتی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'حجرے اسود کو بوسہ دینے کے وقت بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ اگر موقع مل جائے تو حجرے اسود کو قریب سے بوسہ دیں لیکن عطر کا استعمال نہ کریں کیوںکہ احرام کی حالت میں عطر لگانا ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی دیکھا گیا کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بجائے چپل اور جوتوں سے بھی مارتے ہیں جو کی صحیح نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: حج کے ارکان و فرائض

انہوں نے مزید کہا کہ 'بھارت حج کمیٹی نے بہتر انتظامات کیے ہیں لہذا کسی بھی چیز کے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے عازمین حج کو پوری توجہ حج کی ادائیگی پر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قربانی کے لیے پیسے جمع کئے ہیں حج کمیٹی میں باآسانی ان کی قربانی ہو جاتی ہے اور جن لوگوں نے پیسے جمع نہیں کیے ہیں ان کو تھوڑے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'تھوڑی سی کوشش کریں تو قریب ہی میں قربان گاہ ہے وہاں پر جا کر کے باآسانی قربانی کرائی جا سکتی ہے لہذا اس حوالے سے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔'

Last Updated :Jun 10, 2022, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.