ETV Bharat / state

تمام طبقات کو ساتھ لے کر کانگریس کو مضبوط کریں گے: رام کمار تنور

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 6:55 PM IST

تمام طبقات کو ساتھ لے کر کانگریس کو مضبوط کریں گے
تمام طبقات کو ساتھ لے کر کانگریس کو مضبوط کریں گے

نوئیڈا مہانگر کانگریس کےصدر رام کمار تنور نے کہا کہ اسمبلی سطح پر ایسی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو عام لوگوں کی آواز بلند کرنے اور پرینکا گاندھی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گی۔

نوئیڈا مہانگر کانگریس کےصدر رام کمار تنور نے صدر بننے کے بعد کانگریس کارکنان اور عہدیدارن کے ساتھ پہلی میٹنگ کی۔ اس موقع پر مہانگر صدر رام کمار تنور نے کہا کہ ہمیں آنے والے انتخابات کے لیے مضبوطی سے لڑنا ہوگا اور شہر کے تمام کارکنان کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مہا نگر کانگریس ایک خاندان کی طرح ہے جس میں تمام ارکان کو ساتھ لے کر کانگریس خاندان کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

اسمبلی کی سطح پر ایسی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو عام لوگوں کی آواز بلند کرنے کے لیے مسلسل کام کرے گی اور پرینکا گاندھی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پرینکا گاندھی بارہ بنکی سے کریں گی پرتگیا یاترا کا آغاز

میٹنگ میں آنے والے تمام معزز ساتھی اپنی تجاویز دیں کہ پارٹی کو کیسے مضبوط کیا جائے۔ اجلاس میں ٹکٹ کے دعوے پیش کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ انتخابی بحث اور کمیٹی بنانے کے لیے سب کا تعاون لینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مہانگر صدر رام کمار تنور نے کہا کہ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی مسلسل عوام کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور ہر طبقے کی آواز بلند کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں آگرہ کے پولیس اسٹیشن میں بالمیکی برادری کے ایک نوجوان کی ہلاکت کے لیے کانگریس کی جنرل سکریٹری نے آگرہ جا کر متوفی کے لواحقین سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

اترپردیش میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کے اعلان سے خواتین بھی مضبوط ہوں گی اور خواتین کو فعال سیاست میں آگے آنے کا موقع بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس جنرل سکریٹری سڑک پر جدوجہد کر سکتی ہیں تو پارٹی کے ہر کارکن کو پارٹی کے لیے مضبوطی سے کام کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.