ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی بارہ بنکی سے کریں گی پرتگیا یاترا کا آغاز

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 3:02 PM IST

ریاست اترپردیش میں اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کو حاصل کرنے کے لئے مسلسل کوشاں کانگریس جنرل سیکرٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی سنیچر کو بارہ بنکی سے اپنی 'پرتگیا یاترا' کا آغاز کریں گی۔

Priyanka Gandhi will start her Pratigya Yatra from Bara Banki
پرینکا گاندھی بارہ بنکی سے کریں گی پرتگیا یاترا کا آغاز

پرینکا گاندھی بارہ بنکی ہیڈ کوارٹر سے تقریبآ 8 کلومیٹر دور واقع ہرکھ کے جنتا انٹر کالج میں 'پرتگیا یاترا' کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گی۔

ویڈیو

پارٹی کے ریاستی ترجمان اور ایس سی، ایس ٹی سیل زون وسط کے صدر تنج پنیا نے بتایا کہ پرینکا گاندھی سنیچر کو دوپہر تقریبآ 1 بجے ہرکھ پہونچیں گی۔ اس دوران وہ ایک میٹنگ سے بھی خطاب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: کسان تحریک سے وابستہ پونم پنڈت کانگریس پارٹی میں شامل

انہوں بتایا کہ پارٹی نے مختلف شعبہ جات کے لیے الگ الگ خصوصی 7 عزم کئے ہیں۔ ان میں سے 1 عزم خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دینے کا پرینکا گاندھی دو روز قبل لے چکی ہیں۔ باقی بچی چھ عزم پرینکا گاندھی سنیچر کو وہیں لیں گی۔ اس کے بعد وہ وہاں ایک میٹنگ سے بھی خطاب کریں گی۔

تنج پنیا نے بتایا کہ پرینکا گاندھی کے اس دورے سے کارکنان میں خاصہ جوش ہے۔ ان کے اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تیاریاں زوروں پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.