ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں پانی جمع

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 3:36 PM IST

گریٹر نوئیڈا
گریٹر نوئیڈا

سڑک پر پانی، روڈ جام، بجلی کی عدم فراہمی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سےگریٹر نوئیڈا کے شہری دن بھر پریشان ہیں۔

گریٹر نوئیڈا کو اترپردیش کا سب سے ہائی ٹیک شہر سمجھا جاتا ہے۔ اسے اتر پردیش کا ونڈو شو بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن معمولی سی بارش میں بھی اس ترقی یافتہ شہر کی اصل صورت اور حقیقت سامنے آجاتی ہے۔

گریٹر نوئیڈا

اتوار کے بعد سے ہونے والی تیز اور رک رک کر ہونے والی بارش کی وجہ سے، پورا شہر آبی جماؤ اور جام سے متاثر ہے۔ ڈی ایم آفس، سی ایم او آفس یہاں تک کہ اسکول میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

گریٹر نوئیڈا میں کئی مقامات پر پانی جمع اور ٹریفک کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ سی ایم او آفس سمیت سورج پور میں واقع کلکٹریٹ میں بھی پانی بھرنے کی وجہ سے افسران اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں رک گئیں جبکہ کئی لوگ اپنی گاڑیوں کو دھکا دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کے ساتھ ہی سالار پور میں واقع پرائمری اسکول میں بھی پانی جمع ہوتا دیکھا گیا۔ بچے پانی کے اندر سے چل کر اسکول میں داخل ہوئے۔

سیکٹر 37، سیکٹر 19، ڈی این ڈی اوورلیف، سیکٹر 34، سٹی سینٹر، نزد سینٹر اسٹیج مال، سیکٹر 27 میں پانی جمع رہا۔ بارش نے نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دعووں کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Anandiben Patel: گورنرآنندی بین پٹیل کا نوئیڈا دورہ

اتھارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار نالوں کی صفائی کی وجہ سے نوئیڈا کے باشندوں کو پانی جمع ہونے کے مسئلے سے نجات مل جائے گی۔ لیکن عوام کو پہلے سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیکٹر اور سوسائٹیوں میں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ گھنٹوں بجلی کی کٹوتی اور لو وولٹیج سے لوگ پریشان رہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔ سڑک پر پانی، روڈ جام، بجلی کی عدم فراہمی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے اتر پردیش کے ہائی ٹیک شہر کے شہری دن بھر پریشان رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.