ETV Bharat / state

Anandiben Patel: گورنرآنندی بین پٹیل کا نوئیڈا دورہ

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 5:59 PM IST

Updated : Oct 20, 2021, 6:10 PM IST

اس موقع پر گورنر کی حوصلہ افزائی اور کوششوں سے 30 آنگن واڑی مراکز اے کے ٹی یو نے، 51 مراکز چودھری چرن یونیورسٹی نے، 100 مراکز امبوجا سیمنٹ نے اور 125 آنگن واڑی مراکز کو ایچ سی ایل فاؤنڈیشن نے گود لیا۔

گورنرآنندی بین پٹیل کا نوئیڈا دورہ
گورنرآنندی بین پٹیل کا نوئیڈا دورہ

نوئیڈا: اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے بدھ کے روز خواتین کو بااختیار بنانے، خواتین کی ترقی اور انہیں کو مرکزی دھارے سے جوڑنے کے مقصد کے ساتھ ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کا دورہ کیا۔

گورنرآنندی بین پٹیل کا نوئیڈا دورہ

اس موقع پر مختلف پروگرامز میں انھوں نے حصہ لیا۔ گورنر سب سے پہلے ایمیٹی یونیورسٹی نوئیڈا پہنچیں، جہاں انہوں نے ایمیٹی آڈیٹوریم میں 306 آنگن واڑی مراکز میں کٹز تقسیم کیے تاکہ ضلع کے آنگن واڑی مراکز کو مضبوط بنایا جا سکے۔

انہوں نے حاملہ خواتین کا بیبی شاور ( گود بھرائی) بھی کرایا۔ اس پروگرام کو ضلع انتظامیہ اور اے کے ٹی یو یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔

گورنر کی حوصلہ افزائی اور کوششوں سے 30 آنگن واڑی مراکز اے کے ٹی یو نے، 51 مراکز چودھری چرن یونیورسٹی نے، 100 مراکز امبوجا سیمنٹ نے اور 125 آنگن واڑی مراکز کو ایچ سی ایل فاؤنڈیشن نے گود لیا۔

اس موقع پر جیل میں قید خواتین کو باختیار اور خود کفیل اور بااخیتار بنانے کے لئے 01 سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشین، 01 انکینیٹر مشین، 01 ایئر کولر، 01 انڈکشن، 01 گیزر، 01 میوزک سسٹم اور خواتین کی اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے 9 کمپیوٹر سیٹ اور خواتین قیدیوں کے بچوں کو کپڑے و کھلونے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Assembly Election: پی ایل پونیا کانگریس کی تشہیری کمیٹی کے صدر منتخب

گورنر نے کہا کہ وہ خواتین جو کسی وجہ سے جیل میں ہیں لیکن جب یہاں سے رہا ہونے کے بعد گھر جائیں تو انہیں پرامن طریقے سے زندگی گزارنے کا سبق لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی مستقبل کی زندگی کو پرامن طریقے سے گزارنے اور اپنے گھر و خاندان کی ترقی کے لیے خصوصی کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے عمر رسیدہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے 02 ریفریجریٹرز ، 02 آر او مشینیں، 02 واشنگ مشینیں، 10 سیلنگ فینز، 02 انورٹرز، 04 اسٹریٹ لائٹس اور 01 ایل ای ڈی ٹیلی ویژن جن کی کل لاگت 3 لاکھ 41 ہزار روپے ہے، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کو راج بھون فنڈ کے ذریعے دستیاب کیے گئے۔

اے کے ٹی یو کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کے دوران گورنر اترپردیش نے سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے خواتین کی معاشی ترقی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 1222 سیلف ہیلپ گروپس کو مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی طاقت ملک کو عالمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور ان کی شراکت سے یہ ملک طاقتور بن جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر تمام خواتین پر بھی زور دیا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور تمام خواتین کو چاہیے کہ وہ بچیوں کی تعلیم کے لیے خصوصی کوششیں کریں تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم مزید تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

Last Updated :Oct 20, 2021, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.