ETV Bharat / state

Media Oasis Exhibition In Noida سعودی عرب کا سہ روزہ میڈیا اویسیس نمائش کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 1:40 PM IST

سعودی عرب کا سہ روزہ میڈیا اویسیس نمائش کا اہتمام ،وزن 30 مرکز موضوع رہا
سعودی عرب کا سہ روزہ میڈیا اویسیس نمائش کا اہتمام ،وزن 30 مرکز موضوع رہا

قومی دار الحکومت دہلی میں جی 20 لیڈرز کی سمت چل رہی تھی۔ اس کے متوازی سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں مملکت کے اہم منصوبوں کا ایک عمیق اور انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرنے کے لئے نئی دہلی میں 9 سے 11 ستمبر تک میڈیا اویسس کے نام سے ایک پروگرام منعقد کیا۔

سعودی عرب کا سہ روزہ میڈیا اویسیس نمائش کا اہتمام ،وزن 30 مرکز موضوع رہا

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کنگڈم آف سعودی عرب کے زیر اہتمام نئی دہلی میں 9 سے 11 ستمبر تک میڈیا اویسس کے نام سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد سیاحت، تفریح، ٹیکنالوجی، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں سعودی عرب کے فعال منصوبوں کا ایک عمیق اور انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرنا تھا۔ نمائش کا سب سے اہم تھیم ’ویژن 2030‘ انسیٹیو رہا ۔جو سعودی عرب میں تبدیلی کے بڑے پروجیکٹ کو اجاگر کرتے ہیں۔12 پویلین پر مشتمل ڈسپلے میں سعودی عرب کے مستقبل کے پروجیکٹ کی نمائش کی گئی۔

اپ کو بتا دیں کہ سعودی عرب 170 کلومیٹر لمبی ایک ایسی الٹرا ماڈرن سٹی بنانے جا رہا ہے جو کسی عجوبے سے کم نہیں۔ اس پروجیکٹ کو نیوم دو لائن سٹی نام دیا گیا ہے۔جس کا بجٹ 500 بلین ڈالر (تقریباً 37 لاکھ کروڑ روپے) ہے۔

اس منصوبے کے تحت سعودی عرب میں مستقبل میں ایکو سٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس شہر میں ہر چیز ماحول دوست ہوگی۔ یہ خام تیل سے پاک سعودی عرب کے ’وژن 2030‘ کا حصہ ہے۔

اس ایکو سٹی کو تیار کرنے والے ڈویلپرز کے مطابق یہ شہر 26,500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہو گا اور یہاں سعودی عرب کا عدالتی نظام یہاں کام نہیں کرے گا، بلکہ اس منصوبے کے سرمایہ کار خود اس کے لیے ایک خود مختار قانونی نظام بنائیں گے۔یہ شہر ہالی وڈ کی کسی سائنس فکشن فلم کی طرح ہوگا۔خوابوں کے شہر میں روبوٹ سروس دیں گے ہوا میں کاریں چلیں گی یہاں ونڈ پاور سولر انرجی سے بجلی ملے گی۔

اس شہر کا اپنا چاند اور اپنے بادل بھی ہوں گے۔120 کلومیٹر کے طویل شہر کے کونے سے دوسرے کونے میں پہنچنے میں صرف 20 منٹ کا وقت لگے گا۔اٹھ قطب مینار کے برابر اس شہر کی اونچائی ہوگی۔قطب مینار کی لمبائی 73 میٹر ہےجبکہ اس کی اونچائی 500 میٹر رہے گی ۔اس کے بارے میں تفصیل سے اس نمائش میں بتایا اور دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Formula Student Austria 2023 اے ایم یو کا ایس اے ای کالجئیٹ کلب فارمولا اسٹوڈنٹ آسٹریا میں شریک ہوگا

اس پروگرام کا اہتمام سعودی وزارت میڈیا نے کیا ہے۔ اس میں سعودی وزارت ثقافت، سرمایہ کاری سعودی، سعودی وزارت کھیل، سعودی وزارت توانائی، ریڈ سی گلوبل، ایس ڈی اے آئی اے، ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کونوز اور سی جی سی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ڈسپلے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.