ETV Bharat / state

مظفر نگر: جانور کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 4:36 PM IST

مظفرنگر ایس پی سٹی نے بتایا کہ 'جانور کی پٹائی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

animal beating goes viral on social media
animal beating goes viral on social media

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھالاپار میں جانور کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ وائرل ویڈیو مظفر نگر کے محلہ کھالاپار میں واقع 40 فٹ روڈ کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں ایک جانور کو کس طرح کچھ لوگ ہاکی اور جھاڑو سے مار رہے ہیں۔

مظفر نگر: جانور کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آپ کو بتا دیں کہ امن کمیٹی کے اجلاس میں مسلم رہنما اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ قربانی کے جانوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی جائے تاکہ ماحول خراب نہیں ہوں لیکن یہ ویڈیو علاقے میں شدید وائرل ہو رہی ہے اور بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے وہیں پولیس اب اس وائرل ویڈیو کی تفتیش میں جٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: خاتون کی توکتے طوفان سے بچنے کی ویڈیو وائرل

مظفرنگر ایس پی سٹی نے بتایا کہ 'جانور کی پٹائی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.