ETV Bharat / state

علیگڑھ: وائس چانسلر نے "سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن" کا اجراء کیا

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 11:04 PM IST

سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن کتاب کا اجراء کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا 'یہ کتاب اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کی زندگی اور ہندوستان میں جمہوری شعور کے ارتقاء میں ان کی گرا نقدر خدمات کا نہایت جامع اور واضح انداز میں احاطہ کرتی ہے۔'

علیگڑھ: وائس چانسلر نے "سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن" کا اجراء کیا
علیگڑھ: وائس چانسلر نے "سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن" کا اجراء کیا

ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر ایم شافع قدوائی کی انگریزی کتاب "سرسید احمد خان: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن" کا اجراء کیا۔ جسے کلنگا ادبی ایوارڈ برائے اقلیت/ خواتین/دلت قبائلی ادب 2021 سے نوازا گیا ہے۔

علیگڑھ: وائس چانسلر نے "سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن" کا اجراء کیا

روٹلیج سے شائع ہونے والی یہ کتاب سرسید احمد خان: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن" سیاسیات، نوآبادیاتی مطالعات، تاریخ، اسلامی علوم، مذہبی علوم اور جنوب ایشیائی مطالعات کے شعبوں میں محققین کو رہنمائی کے لیے حقائق کی بازیافت کرنے والے تجزیہ اور خیالات سے آگاہ کرتی ہے۔

سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن
سر سید احمد خاں: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن

کتاب کا اجراء کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا 'یہ کتاب اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کی زندگی اور ہندوستان میں جمہوری شعور کے ارتقاء میں ان کی گرا نقدر خدمات کا نہایت جامع اور واضح انداز میں احاطہ کرتی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'سر سید احمد خان: ریزن، ریلیجن اینڈ نیشن انیسویں صدی کے ہندوستان کے سماجی و سیاسی مباحثوں کے وسیع تناظر میں سرسید کی زندگی اور خدمات کو مبسوط انداز میں پیش کرتی ہے۔'

اس کتاب کے پیش لفظ میں نامور مؤرخ پروفیسر ایمریٹس عرفان حبیب نے تحریر کیا ہے "مجھے یقین ہے کہ سرسید احمد خان کی زندگی اور ان کی خدمات میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پروفیسر شافع قدوائی کی تصنیف اچھی طرح سے مرتب اور معروض و معقول طریقے سے پیش کی گئی معلومات کا ایک خزانہ ثابت ہوگی۔ اس کے لیے ہم سب کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔'

کتاب میں پروفیسر فیصل دیو جی (آکسفورڈ یونیورسٹی)، سکریتا پاؤ کمار (معروف اسکالر اور شاعر)، انیس الرحمن (نامور اسکالر اور نقاد)، پروفیسر یاسمین سیکیا (ایریزو نا اسٹیٹ یونیورسٹی) اور سیدہ سیدین حمید (معروف مصنف، سابق رکن، پلاننگ کمیشن آف انڈیا اور سابق چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) کے تحریر کردہ مقدمے شامل ہیں۔

کتاب کے مصنف پروفیسر شافع قدوائی (شعبہ ماس کمیونیکیشن) نے کہا 'اس جِلد میں میں نے نوآبادیاتی قانون و انتظامیہ، اہانت رسول، تبدیلی مذہب، خواتین کی تعلیم، مذہبی عقائد، پریس کی آزادی، خواتین کی اختیاردہی، ہندو مسلم اتحاد، اردو ہندی تنازعہ اور مسلمانوں کے لیے ریزرویشن جیسے موضوعات پر سر سید کے نظریات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو میں جدید ترین سرجری سیمینار ہال کا افتتاح

سرسید کی یہ بایوگرافی قدیم دستاویزوں کی وسیع تحقیق اور سرسید کی تحریروں، تقاریر اور خطبات کے گہرے مطالعے پر مبنی ہے۔ اس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ سر سید جدید ہندوستان کے اہم بنیاد گزاروں میں سے ایک ہیں۔

سماجی اصلاحات اور فکری بیداری لانے میں انہوں نے کیسی انتھک کاوشیں کیں، منطقی اور معقول بنیادوں پر فروغ پانے والی ان کی مذہبی فکر، عدالتی شعبے میں کام کرنے کے باوجود کس طرح سے مختلف شعبوں میں سرگرم ہونے کے لیے وقت نکال پائے اور قیمتی کتابوں کے مصنف کے طور پر انہوں نے کس طرح سے بے باک انداز میں برطانوی انتظامیہ کی کمزوریوں اور غلطیوں کو بے نقاب کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.