ETV Bharat / state

Vaccination Camp For Haj Pilgrims مظفرنگر میں عازمین کے لیے ویکسینیشن کیمپ

author img

By

Published : May 16, 2023, 2:27 PM IST

مظفرنگر میں عازمین کے لیے انجمن خادم الحجاج الحرمین الشریفین کی جانب سے دو روزہ فری ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مظفرنگر میں عازمین کے لیے ویکسینیشن کیمپ

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سے اس مرتبہ 580 عازمین حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ مظفّر نگر کی تنظیم انجمن خادم الحجاج الحرمین الشریفین کی جانب سے عازمین کے لیے دو روزہ فری ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ویکسینیشن کیمپ میں تمام عازمین کو دو طرح کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں جن میں منجائٹس اور انفلوزا شامل ہیں اور پولیو سے بچاؤ کے لیے پولیو کی خوراک دی گئی۔ وہیں عازمین کو میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

تنظیم انجمن خادم الحجاج الحرمین الشریفین کے اراکین نے کہا کہ ہماری تنظیم کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا ہے ہماری تنظیم 31 سالوں سے عازمین کی خدمت کرتی آرہی ہے۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ مظفرنگر سے 580 عازمین حج کے لیے جا رہے ہیں جن کے لیے فری ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دوسرا میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے اس سے قبل بھی عازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ ویکسینیشن کیمپ بروز پیر سے منگل تک جاری رہے گا۔ اس ویکسینیشن کیمپ سے کثیر تعداد میں عازمین استفادہ کررہے ہیں۔ انجمن خادم الحجاج کے اراکین نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ ان دو دنوں میں 580 عازمین کا ویکسینیشن ہوجائے گا اور ہم ان کا میڈیکل چیک اپ بھی مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے کافی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ عازمین کے لیے دوائیاں اور ڈاکٹر کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : Haj Pilgrims In Aligarh علی گڑھ میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.