ETV Bharat / state

Mushaira in Kanpur کانپور میں اردو اکیڈمی کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 11:07 AM IST

کا نپور میں اردو اکیڈمی کا مشاعرہ کا انعقاد
کا نپور میں اردو اکیڈمی کا مشاعرہ کا انعقاد

کانپور میں واقع پدم ٹاور سول لائن میں اترپردیش اردو اکاڈمی کی جانب سے کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے میں عالمی شہرت یافتہ شاعروں نے بھی شرکت کی۔

کا نپور میں اردو اکیڈمی کا مشاعرہ کا انعقاد

کانپور: ریاست اتر پردیش اردو اکاڈمی کی جانب سے آزادی کے امرت مہتسو کے موقع پر کانپور کے پدم ٹاور سول لائن میں آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں ادبی فکر کے شاعروں نے شرکت کی۔ اس بار لداخ کے شاعر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اپنا کلام 'اردو ادب کا پہاڑوں پر ہو رہا بول بالا' پیش کیا۔

نظامت واصف فاروقی کر رہے تھے جب کہ صدارت شاعر اسلم محمود کر رہے تھے۔ وہیں اسٹیج پر جوہر کانپوری بھی نئے نئے اشعار سن کر لوگوں کو خوب داد دے رہے تھے اور حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ اس محفل میں ادب کا حامی کانپور کا بڑا ادبی حلقہ شریک رہا۔ لداخ سے آئے شاعر جگمیت نور بو خیال لداخی نے اردو ادب پر اپنی باکمال شاعری سے لوگوں کی خوب داد و تحسین حاصل کی،

یہ بھی پڑھیں:Absence of Verse from AMU Logo اے ایم یو لوگو سے آیت اور مہر میں اردو کی غیر موجودگی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہاڑوں پر بھی اب اردو ادب کے شائقین پیدا ہو رہے ہیں اور اردو ادب میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اردو ادب کے شائقین آج بھی اسی جوس و خروش کے ساتھ موجود ہیں، لیکن مشاعرے اس قدر مہنگے ہوتے جا رہے ہیں کہ ادبی حلقوں کے لیے اب اس کا انعقاد کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.