ETV Bharat / state

Kanwar Yatra in Muzaffarnagar کانوڑ راستے پر نان ویج ہوٹل ریسٹورانٹ پر پابندی عائد

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 7:52 PM IST

مظفر نگر ضلع انتظامیہ نے آج سے یعنی 4 جولائی سے شروع ہونے والی کاوڑ یاترا 2023 کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مظفر نگر کی تمام کانوڑ سڑکوں پر نان ویج ہوٹل، ریسٹورینٹ اور وائن شاپس کے کھولنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

کاواڑ راستے پر نان ویج ہوٹل ریسٹورانٹ پر پابندی عائد
کاواڑ راستے پر نان ویج ہوٹل ریسٹورانٹ پر پابندی عائد

کاواڑ راستے پر نان ویج ہوٹل ریسٹورانٹ پر پابندی عائد

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے حکم کے بعد ضلع مظفر نگر کے تمام گوشت کے تاجروں نے کاواڑ یاترا کی تکمیل تک اپنے نان ویج ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ کو بند کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے باہر لگائے گئے ڈسپلے بورڈ کو بھی مکمل طور پر ڈھانپ دیا ہے۔ گوشت کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر عمل آوری کرتے ہوئے ہم نے خود فیصلہ کیا ہے کہ کاواڑ مارگ پر تمام نان ویج ہوٹل ریسٹورینٹ اور گوشت کی دکانیں شیو راتری تک بند رکھیں گیں۔ یاترا کے دوران ہم تمام گوشت تاجر اپنی دکانوں کے باہر کاواڑ کیمپ لگا کر کاواڑ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے مطابق 4 جولائی سے تمام کاواڑ راستوں پر گوشت کی دکانوں کے ساتھ ساتھ نان ویج ریسٹورینٹ ہوٹلوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن مظفر نگر کے تمام گوشت تاجروں نے ایک دن پہلے ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے پر عمل آوری کرتے ہوئے سبھی نون ویز کی دکانیں بند کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:Uniform Civil Code: 'یونیفارم سول کوڈ سے ملک کی ترقی رک جائے گی، لوگ نفرت کی آگ میں جھلسیں گے'

مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کاواڑ یاترا کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ مظفر نگر ضلع کاواڑ یاترا کا مرکزی پوائنٹ ہے جہاں سے راجستھان ہریانہ دہلی کے لیے کاواڑ یاتری گزرتے ہیں۔ صفائی کے ساتھ ساتھ، ہم نے ضلع کو 9 زونوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ مظفر نگر کے ساتھ تمام کاواڑ راستوں پر لائٹنگ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر کاواڑ یاترا کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.