ETV Bharat / state

Uniform Civil Code: 'یونیفارم سول کوڈ سے ملک کی ترقی رک جائے گی، لوگ نفرت کی آگ میں جھلسیں گے'

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 4:08 PM IST

لوگ یو سی سی کی نفرت کی آگ میں جل جائیں گے
لوگ یو سی سی کی نفرت کی آگ میں جل جائیں گے

اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے یکساں سیول کوڈ پر ملک بھر میں جاری ہنگامے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ مذہب کا معاملہ ہے۔ اسے سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ یو سی سی ملک میں نفرت کی فضا پیدا کرے گا جو ملک کی ترقی میں رکاوٹ ثابت ہوگی۔

لوگ یو سی سی کی نفرت کی آگ میں جل جائیں گے

سنبھل: یکساں سول کوڈ کو لے کر سنبھل کے ایس پی ایم پی نے ایک بار پھر حکومت پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کےایس پی ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمن برق) نے کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ سے ملک میں اتحاد قائم نہیں رہے گا۔

اس سے انتشار پیدا ہوگا اور جھگڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سی مذہب کا معاملہ ہے۔ اسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے تھا۔دوسری طرف ایس پی ایم پی نے یکساں سول کوڈ پر مایاوتی کے بیان کو گول مول بیان بتایا اور صاف بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سنبھل لوک سبھا سیٹ سے ایس پی ایم پی شفیق الرحمان برق جو ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یو سی سی ہندوستان میں اتحاد نہیں لائے گی۔

یو سی سی مذہب کا معاملہ ہے، اس پر کوئی سودا نہیں کیا جاسکتا۔ایس پی ایم پی نے بڑھتی مہنگائی کے بارے میں کہا کہ ملک میں عام آدمی زندگی گزارنے سے قاصر ہے، سبزیاں اور ٹماٹر اتنے مہنگے ہو گئے ہیں کہ عام آدمی انہیں خرید نہیں سکتا۔ حکومت کی توجہ اس طرف بالکل نہیں ہے۔

ایم پی برق نے کہا کہ ہندوستان میں لوگ اپنے مذہب کے مطابق رہتے ہیں، انہیں اپنے مذہب کے مطابق کام کرنے دیں۔ یونیفارم سول کوڈ قانون کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھوک اور مہنگائی ہے۔ لوگوں کو دال روٹی مشکل سے مل رہی ہے۔ مودی جی جو چیزیں لا رہے ہیں اس سے ملک کی ترقی رک جائے گی۔ لوگ نفرت کی آگ میں جل جائیں گے۔ یو سی سی پر مایاوتی کے بیان کو مضحکہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.