ETV Bharat / state

UP Election 2022: یوپی اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 6:27 PM IST

Updated : Mar 7, 2022, 9:37 AM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات
اتر پردیش اسمبلی انتخابات

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Utter Pradesh Assembly Election کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے آج 07 مارچ کو 9 اضلاع کی 54 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔ ان سیٹوں پر موجودہ حکومت کے سینئر لیڈران سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے کئی مضبوط رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہورہی ہے۔ 7th Phase Polling of Utter Pradesh Assembly Election اس مرحلے میں یوگی حکومت کے کئی وزیر انتخابی میدان میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی دوسرے بڑے لیڈروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

ساتویں مرحلے میں 9 اضلاع کی 54 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی۔ اس میں 613 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ان کے اسمبلی حلقوں کے عوام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سات مراحل میں پولنگ ہونی تھی اور 7 مارچ کو آخری مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، منی پور، گوا اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے بھی نتائج کا اعلان ہوگا۔

آج ان اضلاع میں ووٹنگ ہورہی ہے

کل 7 مارچ کو نو اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔ ان میں اعظم گڑھ، مئو، جونپور، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور، بھدوہی اور سون بھدر اضلاع شامل ہیں۔ ان اضلاع کی 54 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

پولنگ کے ساتویں مرحلے میں 11 سیٹیں درج فہرست ذاتوں اور 2 سیٹیں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ 5 جنوری 2022 کو شائع ووٹر لسٹ کے مطابق ساتویں مرحلے میں کُل 2 کروڑ 5 لاکھ 51 ہزار 521 ووٹرز ہیں۔ اس میں ایک کروڑ 9 لاکھ ایک ہزار 9 مرد ووٹرز اور 96 لاکھ 49 ہزار 495 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ مخنث ووٹرز ہیں۔

ان 54 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے

ساتویں مرحلے میں جن سیٹوں پر پولنگ ہو گی ان میں اترولیا، گوپالپور، سگڑی، مبارک پور، اعظم گڑھ، نظام آباد، پھولپور۔پوائی، دیدار گنج، لال گنج(ایس سی)، میہنگر(ایس سی)، مدھوبن، گھوسی، محمد آباد۔گوہنا(ایس سی)، مئو، بدلاپور، شاہ گنج، جونپور، ملہانی، منگرا بادشاہ پور، مچھلی شہر(ایس سی)، مڑیاہو، جعفر آباد، کیراکت (ایس سی)، جکھنیا(ایس سی)، سید پور(ایس سی)، غازی پور، جنگی پور، ظہور آباد، محمد آباد، زمانیہ، مغل سرائے، سکلڈیہا، سید راجہ، چکیہ(ایس سی)، پِنڈرا، اجگرا(ایس سی)، شیو پور، روہنیہ، وارنسی (شمال)، وارنسی (جنوب)، وارنسی (کینٹ/چھاؤنی)، سیواپوری، بھدوہی، گیان پور، اورائی(ایس سی)، چھانبے(ایس سی)، مرزا پور، ماجھواں، چُنار، مڈیہان، گھورول، رابرٹس گنج، اوبرا (ایس ٹی) اور دودھی (ایس ٹی) شامل ہیں۔

یوگی حکومت کے اِن وزراء کی ساکھ داؤ پر

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے آخری مرحلے میں یوگی حکومت کے کئی وزراء کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ ان میں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ کی جنوبی اسمبلی نشست سے ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری انتخابی میدان میں ہیں۔ وہیں وارانسی کی شمالی اسمبلی سیٹ سے وزیر رویندر جیسوال میدان میں ہیں۔ اسی طرح یوگی حکومت میں وزیر انل راج بھر وارانسی کی شیو پور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ایسے میں تمام سیٹوں پر وزراء کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ وارانسی کی ان سیٹوں پر جیت درج کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے تمام بڑے لیڈروں نے پوری طاقت سے مہم چلائی ہے۔

اسی کڑی میں ضلع جونپور کی جونپور صد اسمبلی نشست سے وزیر گریش چندر یادو بھی میدان میں ہیں۔

ان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی سیاسی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے

سابق وزیر دارا سنگھ چوہان، جو یوگی حکومت میں وزیر تھے اور بی جے پی چھوڑنے کے بعد سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں وہ مئو کی گھوسی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ پچھلی بار بی جے پی کے ٹکٹ سے الیکشن جیتنے والے دارا سنگھ چوہان اس بار الیکشن جیتنے کے لیے ایس پی کے ٹکٹ پر داؤ کھیل رہے ہیں۔ اسی طرح مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری بھی سماجوادی پارٹی اتحاد کے تحت مئو کی صدر سیٹ سے میدان میں ہیں۔ سب کی نظریں اتر پردیش حکومت کے ان قدآوروں پر ٹکی ہوئی ہیں۔

اس بار مختار انصاری جیل میں ہیں اور خود الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں اس لیے ان کے بیٹے عباس انصاری سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر خود غازی پور کی ظہور آباد سیٹ سے میدان میں ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بار غازی پور کی ظہور آباد سیٹ پر الیکشن کافی دلچسپ ہے۔ اس سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں ریاستی وزیر رہ چکی شاداب فاطمہ بھی الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اسی طرح اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی حکومت میں وزیر رہ چکے درگا پرساد یادو اعظم گڑھ صدر سیٹ سے میدان میں ہیں۔ اعظم گڑھ کی پھولپور پوائی سیٹ سے سابق رکن پارلیمان رماکانت یادو میدان میں ہیں۔ وہ بی جے پی میں تھے لیکن انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

مرزا پور صدر سیٹ سے کیلاش چورسیا بھی میدان میں ہیں۔ کیلاش چورسیا سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ سابق وزیر شیلیندر یادو عرف للئی یادو بھی جونپور کی شاہ گنج سیٹ سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ساتویں مرحلے میں آنجہانی پارس ناتھ یادو کے بیٹے لکی یادو، جو سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں، جونپور کی ملہنی اسمبلی سیٹ سے میدان میں ہیں۔ اس سیٹ پر باہوبلی رہنما دھننجے سنگھ جنتا دل یونائیٹڈ کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں جس سے اس سیٹ پر الیکشن بھی کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس سیٹ سے کے پی سنگھ کو میدان میں اتارا ہے جب کہ بہوجن سماج پارٹی نے شیلیندر یادو کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ پشپا شکلا کانگریس پارٹی سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

وارانسی کی اندرا سیٹ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے اجے رائے ایک بار پھر میدان میں ہیں۔ بی جے پی نے اس سیٹ سے ڈاکٹر اودھیش سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔

Last Updated :Mar 7, 2022, 9:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.