ETV Bharat / state

'اردو زبان مسلمانوں کی زبان نہیں، بلکہ تمام ہندوستان کی زبان'

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:27 PM IST

اردو زبان مسلمانوں کی زبان نہیں، بلکہ تمام ہندوستانی کی زبان
اردو زبان مسلمانوں کی زبان نہیں، بلکہ تمام ہندوستانی کی زبان

بی ایچ یو کے شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ اردو زبان مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔ یہ ہندوستانی زبان ہے، پنڈت برج نارائن چکبست، پریم چند، گوپی چندر نے اس زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ اردو یہاں کے ہندوؤں کی زبان ہے، یہ زبان سکھ، عیسائی، جین بلکہ تمام بھارتیوں کی زبان ہے، اردو کو کسی خاص مذہب سے جوڑ کر دیکھنا ناانصافی ہے۔

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے 'تقسیم اسناد' پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں اردو اکادمی کے کمپیوٹر سنٹر کے طلبہ و طالبات کو اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں اترپردیش اردو اکادمی کے چیئرمین چودھری کیف الوریٰ اور اردو اکادمی کے سیکریٹری زہیر بن صغیر نے طلبہ کو اسناد تقسیم کیے۔

اردو زبان مسلمانوں کی زبان نہیں، بلکہ تمام ہندوستانی کی زبان


اس تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ میں ان تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو اردو پڑھ کر نہ صرف ایک زبان سیکھ رہے ہیں بلکہ وہ ایک مکمل تہذیب و ثقافت اور فن بھی حاصل کررہے ہیں۔ اردو لکھنے و پڑھنے والے طلباء فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم وہ زبان جانتے ہیں، جس نے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنگ آزادی میں پہلے صحافی کو شہید کیا گیا، وہ اردو کے صحافی مولوی باقر تھے، ان کے پورے خاندان نے آزادی کے لیے قربانی پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔ یہ ہندوستانی زبان ہے، پنڈت برج نارائن چکبست، پریم چند، گوپی چندر نے اس زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ اردو یہاں کے ہندوؤں کی زبان ہے، یہ زبان سکھ، عیسائی، جین بلکہ تمام بھارتیوں کی زبان ہے، اردو کو کسی خاص مذہب سے جوڑ کر دیکھنا ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں:اترپردیش: پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل اکثر یہ بات سننے کو ملتی ہے کہ اردو زبان سیکھ کرکے کیا کرسکتے ہیں۔ میں بہت ہی ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ دور میں اردو زبان حاصل کرکے آپ تمام چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سینٹر کے سپروائزر شاہندہ غفران نے کہا کہ اتر پردیش اردو اکادمی کے کمپیوٹر سینٹر کے قیام کو 24 برس کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ یہاں سے فارغ ہوئے طلبہ مختلف میدان میں کام کررہے ہیں۔ کچھ طلبہ آئی ٹی سیکٹر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، کچھ صحافت کے میدان میں ملازمت کررہے ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کی اس طرح کا پروگرام چوبیس برس میں دوسری مرتبہ ہوا۔

اردو اکادمی کے چیئرمین چوہدھری کیف الوریٰ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اردو زبان و ادب ہر سطح پر بلندیوں پر پہنچے لیکن بجٹ کی کمی کی وجہ سے تمام تر کام رکے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم وزیراعلیٰ سے گفتگو کریں گے تاکہ اردو داں طبقے کو فائدہ پہنچے۔ اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی ممکن ہوسکے۔

اس موقع پر اردو اکادمی کے سبھی اراکین سیکریٹری زہیر بن صغیر( آئی اے ایس) کے علاہ طلباء و طالبات موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.