ETV Bharat / state

رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کی بی جے پی پر تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 11:12 AM IST

Dr Shafiqur Rahman Criticizes BJP: سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کشریہ مودی بھائی جان مہم کو ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مسلمانوں بالخصوص خواتین کو گمراہ نہیں کرسکتی ہے۔

رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کی بی جے پی پر تنقید
رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کی بی جے پی پر تنقید

رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کی بی جے پی پر تنقید

سنبھل: ریاست اترپردیش کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے 'شکریہ مودی بھائی جان' پروگرام کو لے کر بی جے پی پر کڑی تنقید کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ مسلمان اس وقت تکلیف ہے۔مسلمانوں کو سب کچھ یاد ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں بہت ناخوش ہیں۔ انہوں نے جس دکھ اور تکلیف سے دوچار کیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ بی جے پی کے جال میں پھنس جائیں گے۔ مسلم خواتین تعلیم یافتہ ہیں وہ اچھی طرح سے بی جے پی کے سیاسی ہھتکنڈے سے واقف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جو بھی کام کرنا ہے، وہ اپنی برادری اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کرنا ہے۔ ہماری مسلم عورتیں یہ نہیں بھول سکتیں کہ ان کے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کو کس طرح قتل کیا گیا۔انہیں کس طرح تشدد کا شکار بنایاگیا۔ ان پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے۔ یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہے جیسے کوئی تصویر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا رام مندر پر بڑا بیان

رکن پارلیمان برک نے کہا کہ ہماری مسلم خواتین بھی ان دنوں پڑھی لکھی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ حکومت کی یہ فتنہ انگیز پالیسی ان کے ووٹ نہیں لے سکتی۔وہ خواتین کے مشن کے بھی خلاف ہیں۔ یہ مشن مودی جی کے نام پر چل رہا ہے، یہ ان کی پارٹی ہے، ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں، لیکن ہم کسی پر منحصر نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.