ETV Bharat / state

UP Municipal Election 2023 'بھگوان کا کسی بھی جماعت و تنظیم سے موزانہ نہ کیا جائے'

author img

By

Published : May 7, 2023, 10:28 AM IST

ہفتے کے روز عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان کا موزانہ کسی بھی تنظیم یا جماعت سے نہ کیا جائے کیوں کہ بھگوان تنظیم اور جماعت سے بڑے ہوتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھگوان کا کسی بھی جماعت و تنظیم سے موزانہ نہ کیا جائے'

مرزا پور: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ ہفتہ کو مرزا پور پہنچے۔ انہوں نے پرمیشن کا وقت ختم ہونے اور بجلی کٹنے کے بعد موبائل کی روشنی میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اسی دوران ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں کے دھرنے کے حوالے سے سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم خاموشی توڑیں۔ کرناٹک انتخابات میں بجرنگ بلی اور دی کیرالہ فلم سے متعل بیان دیا۔ لیکن پہلوانوں پر خاموش کیوں۔۔؟ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے بھگوان کسی بھی تنظیم اور پارٹی سے بڑے ہیں۔ براہ کرم ان کا کسی تنظیم اور سیاسی جماعت سے موازنہ نہ کریں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی پہلوانوں سے متعلق بیان دیں گے تو ہم استعفیٰ دے دیں گے وزیر اعظم کیوں نہیں کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کی جانچ کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ پہلوان کھلاڑیوں کا جو مطالبہ ہے اسے وزیر اعظم کو سننا چاہیے ورنہ ان کا بیٹی بچاؤ کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوگا۔

کرناٹک انتخابات میں بجرنگ بلی اور دی کیرالہ فلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے قابل احترام بھگوان کسی بھی تنظیم اور پارٹی سے بہت بڑے ہیں۔ براہ کرم ان کا کسی تنظیم سے موازنہ نہ کریں۔ کبھی آپ لوگ کہتے ہیں کہ بجرنگ بلی دلت ہے، پھر آپ کہتے ہیں کہ وہ قبائلی ہے، آپ لوگ ان کی ذاتی بتانے کا کام کرتے ہو۔ کبھی سابق ڈپٹی سی ایم دنیش شرما کہتے ہیں کہ سیتا میا ٹیسٹ ٹیوب بے بی تھی۔ کبھی وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ مودی رام ہیں۔ امت شاہ ہنومان ہیں۔ یہ سب بند کرو۔ بھگوان کا موزانہ کسی شخص سے کرنا یہ بھگوان کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجرنگ دل کا موزانہ بجرنگ بلی سے کرنا یہ غلط ہےخود بھارتیہ جنتا پارٹی نے گوا میں رام سینا کے نام کے ایک تنظیم پر پابندی لگائی ہے، پھر تو انہوں نے بھگوان رام کی توہین کی۔ شیوسینا کو دھوکہ دیا ہے، مہاراشٹر میں بھگوان شیو کی توہین کردی، ایک جعلی بحث چلائی جارہی ہے، بھگوان کا اپنا ایک الگ مقام ہے اور سیاسی رہنماؤں کا ایک الگ مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : UP Muncipal Elections ڈبل انجن کی حکومت صرف جھوٹ کی حکومت ہے، سنجے سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.