ETV Bharat / state

UP Madrasa Education Board یوپی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جلد ہی بحال ہونے کی امید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 9:46 AM IST

ریاست اترپردیش میں حج و عمرہ پر جانے والے مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے، نیز ان کی تنخواہ میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔

یوپی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جلد ہی بحال ہونے کی امید
یوپی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ جلد ہی بحال ہونے کی امید

UP Madrasa Education Board

لکھنؤ: اتر پردیش کے تقریبا 12 اضلاع میں مدارس کے اساتذہ حج و عمرہ کے سفر پر گئے تھے واپسی پر جب مدرسے میں دوبارہ تدریسی عمل جاری کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے تعطیلات کے ایام کی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے اور ان کا انکریمنٹ بھی نہیں لگایا گیا ہے۔ مدرسہ ضابطہ کے مطابق جب کسی استاذ کو سزا دینا ہو تو اس کے اس برس میں انکریمنٹ نہیں لگایا جاتا ہے لیکن حج وعمرہ پر جانے والے مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے اور ان کو بطور سزا انکریمنٹ نہیں دیا گیا ہے۔

اسی معاملے پر مدارس کے اساتذہ کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم اتر پردیش ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری نے سخت تنقید کی اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان اساتذہ کی تنخواہ جاری کی جائے اور انکریمنٹ بھی لگایا جائے۔ مولانا دیوان صاحب زماں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دستورالعمل میں صاف طور پر لکھا ہے کہ جو تعطیلات بیسک ایجوکیشن ٹیچرس میں میسر ہیں وہی مدارس کے استاد کو مدارس کے اساتذہ اپنے مینیجرز سے تعطیلات منظور کراتے ہیں کیوںکہ قانون کے مطابق وہی اہل ہوتے ہیں اس کے باوجود 12 اضلاع کے اقلیتی بہبود افسران نے اساتذہ کو پریشان کیا ہے ان کی تنخواہ کاٹ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش مدرسہ بورڈ کا مدارس کے تعلق سے اہم فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج رجسٹرار سے ملاقات کیا ہوں اور سبھی معاملات سے باخبر کر ایک خط بھی دیا جس میں مطالبہ کیا ہوں کہ ان اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لہذا اسے حل کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قانون کے مطابق ہی کاروائی ہوگی جو بھی غلط ہوا ہوگا اس درست کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.