ETV Bharat / state

یوپی حکومت محمد شامی کے گاؤں میں منی کرکٹ اسٹیڈیم بنائے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 5:21 PM IST

Updated : Nov 19, 2023, 5:31 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹ حاصل کر اپنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے اس سلسلے میں محمد شامی کا نام سرخیوں میں ہے۔ UP govt plans mini stadium for Mohammed Shami's village after outstanding performance at World Cup semifinal match

Etv Bharat
Etv Bharat

یوپی حکومت محمد شامی کے گاؤں میں منی کرکٹ اسٹیڈیم بنائے گی

لکھنو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹ حاصل کر اپنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے اس سلسلے میں محمد شامی کا نام سرخیوں میں ہے، یو پی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امروہہ میں واقع محمد شامی کے گاؤں میں منی کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا تاکہ کرکٹ کو فروغ دیا جا سکے اور محمد شامی سے متاثر ہو کر کے دیگر نوجوان بھی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت میں وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ جس طریقے سے محمد شامی نے اپنے صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹیم کو فتح دلوایا ہے وہ ناقابل بیان ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے پیش نظر محمد شامی کو نظیر بنا کے ان کے گاؤں میں کرکٹ سٹیڈیم بنانا چاہتی ہے اس کے لیے مقامی افسران نے زمین کا معائنہ کیا ہے اور جلد ہی بجٹ کا الاٹمنٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل: کے ایل راہل کی نصف سنچری، بھارت کے 37 اوورز میں 5 وکٹ پر 179 رنز


انہوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں فتح دلواکر کے فائنل میں پہنچانے میں بہت بڑا کردار محمد شامی کا رہا ہے لہذا ہم بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کو فتح حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک روایت رہی ہے کہ شہروں میں حکومتوں نے کرکٹ اسٹیڈیم یا دیگر کھیلوں کے اسٹیڈیم تعمیر کروایا ہے اور یہی وجہ رہی ہے کہ گاؤں کے نوجوان اور صلاحیت مند افراد کو اپنی صلاحیت نکھارنے کا موقع نہیں ملا لیکن اب یوپی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ گاؤں میں منی سٹیڈیم تعمیر کرا کے کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

Last Updated :Nov 19, 2023, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.