ETV Bharat / state

یوپی حکومت نے مدارس میں کھیل کود پروگرام کو لازم قرار دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 7:54 PM IST

اتر پردیش حکومت میں وزیر مملکت برائے اقلیتی فلاح و بہبود دانش ازاد انصاری نے تمام مدارس کو حکم نامہ جاری کر کھیل کود مقابلے کے انعقاد کرانے کو کہا ہے جس کے تعلق سے ریاست کے شہری علاقوں میں واقع مدارس کے ذمہ داران اس قدم کی تعریف کررہے ہیں۔ UP Govt On Sports For Madarasa Students

یوپی حکومت نے مدارس میں کھیل کود پروگرام کو لازم قرار دیا
یوپی حکومت نے مدارس میں کھیل کود پروگرام کو لازم قرار دیا

یوپی حکومت نے مدارس میں کھیل کود پروگرام کو لازم قرار دیا

لکھنو:اترپردیش کے وزیر نے حکم نامے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ نومبر کے 20 تاریخ سے 30 تاریخ کے مابین سبھی مدرسوں میں کھیل مقابلے کا انعقاد کیا جائے جس میں ہاکی بیٹ مینٹن فٹبال ٹینس رسہ کشی کرکٹ شامل ہے اس تعلق سے ضلع غلطی فلاح و بہبود کے افسران بھی متحرک ہیں انہوں نے سبھی مدرسوں کو اگاہ کیا ہے کہ جن مدارس نے کھیل کول کا انعقاد نہیں کیا ان پر کاروائی بھی ہوگی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اتر پردیش ٹیچر ایسوسی ایشن مدارس عربیہ لکھنو کے ضلعی صدر مولانا جمیل احمد نظامی نے کہا کہ حکومت کا یہ قدم لائق تعریف ہے مدارس کے بچے بھی کھیل کود میں صلاحیت رکھتے ہیں لہذا ان کی صلاحیت میں نکھار کے لیے اس طریقے کا انعقاد ضروری ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بیشتر شہری علاقوں میں واقع مدرسوں کے پاس کھیل میدان یا اسٹیڈیم میسر نہیں ہے۔اس کی وجہ سے طلبہ اپنی کھیل کود کی صلاحیت پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں لہذا حکومت نے ایک طرف جہاں مدارس میں کھیل کود کے اہتمام کا حکم نامہ جاری کیا ہے وہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس بات پر توجہ دے کہ مدارس کے طلبہ کے لیے کھیل میدان کا اہتمام ہو اور ساتھ ہی کھیل ساز و سامان بھی تقسیم کیا جائے تاکہ کھیل کے تعلق ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

وہیں لکھنو میں واقع سلطان المدارس کے پرنسپل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے کہا کہ حکومت کے اس قدم کی تعریف کر رہے ہیں ۔حکومت کی تمام تر اسکیموں میں ہم تعاون بھی کرتے ہیں۔ لہذا ہماری گزارش ہے کہ مدرسوں کے لیے کھیل میدان فراہم کیا جائے تاکہ مدارس کے طلبہ کو بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل صلاحیت کے مظاہرے کا موقع مل سکے ۔

مولانا عظیم ازہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مدرسوں میں تعلیم کے علاوہ کھیل کود پہ توجہ نہیں دی جاتی ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ مدرسے کے بچے بھی کھیل کود میں دلچسپی لیتے ہیں لیکن شہری علاقوں میں کھیل میدان نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا حکومت سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ طلبہ کے لیے کھیل میدان کا اہتمام کیا جائے۔

وہیں مدرسہ حنفیہ ضیاء القران کے طالب علم احمد ضیا نے بتایا کہ کھیلنے کا شوق ہے۔ کھیلنے کے کئی فوائد بھی ہیں کرکٹ کھیلنے کا بہت دل کرتا ہے لیکن میدان نہ ہونے کی وجہ سے یا بیشتر بچے کھیل ساز و سامان نہیں خرید پاتے ہیں۔ لہذا حکومت کو مدرسوں کے بچوں پر بھی توجہ دینا چاہیے اور اس کھیل کود میں انہیں بڑھاوا دینا چاہیے۔ وہیں مشاہد رضا نے بتایا کہ کسی بھی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے ٹریننگ مشق اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اگر حکومت کی منشا صاف ہے کہ مدرسے کے طلبہ اسپورٹس میں دلچسپی لیں حکومت کو چاہیے کہ اس کے لیے نصاب تعلیم وضح کریں اور طلبہ کو سہولت فراہم کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:حلال سرٹیفیکیشن والی مصنوعات پر غلط کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جمعیت علماء ہند

وہیں لکھنو کے ضلع اقلتی فلاح و بہبود کے افسر سون کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے طلبہ کے لیے کھیل میدان کا فراہم کرنا یا اسٹیڈیم بنانا یہ حکومت کی اسکیم پر منحصر ہے تاہم لکھنو میں سبھی مدارس کو اطلاع کیا ہے کہ کئی اوپن اسٹیڈیم ہے جہاں پر طلبہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں پریکٹس اور مشق اور تربیت بھی حاصل کر سکتے ہیں اگر کسی بھی اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دیا جاتا ہے تو وہ اقلیتی محکمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں جس کے بعد اس پر فوری کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.