ETV Bharat / state

UP Minister Launched Plantation: یوپی کے وزیر خزانہ نے میرٹھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 12:29 PM IST

اترپردیش میں شجر کاری مہم میں حصہ لینے میرٹھ پہنچے وزیر خزانہ نے وکاس بھون میں اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ کانوڑ یاترا کی تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ UP Minister Launched Plantation

یوپی کے وزیر خزانہ نے میرٹھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا
یوپی کے وزیر خزانہ نے میرٹھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

میرٹھ: اتر پردیش کے وزیر خزانہ اور میرٹھ منڈل کے انچارج سریش کمار کھنہ نے میرٹھ کے گاوڑی گاؤں میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ریاستی حکومت کے 35 کروڑ درخت لگانے کے ہدف کو پورا کرنے کی اس مہم میں مہا ابھیان کے تحت آج 25 کروڑ درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا مجموعی ہدف کو پندرہ اگست تک حاصل کیا جانا ہے۔ UP Minister Launched Plantation

یوپی کے وزیر خزانہ نے میرٹھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

اتر پردیش میں شجر کاری مہم میں حصہ لینے میرٹھ پہنچے وزیر خزانہ نے وکاس بھون میں اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ کانوڑ یاترا کی تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ وزیر خزانہ نے یوگی حکومت کے دوسرے ٹرم کے سو دنوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مغربی یو پی اور خاص طور پر میرٹھ منڈل کے لیے انجام دی جا رہی ترقیاتی اسکیموں کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ ادے پور قتل میں دعوت اسلام تنظیم کا نام سامنے آنے پر کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا مجرم چاہے جو بھی ہو۔

یوگی حکومت کے دوسرے ٹرم کے 100 دن پورے ہونے اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے میرٹھ پہنچے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے جہاں کانوڑ یاترا کے دوران کانوڑیوں پر پر پھولوں کو برسانے کی بات کہی وہیں وہ افسران کو کانوڑ یاترا کو پر سکون ماحول میں کرانے کی ہدایت دی۔اس دوران انہوں نے میرٹھ کے ضلع اسپتال میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.