ETV Bharat / state

Union Muslim League بلدیاتی انتخابات: بیس سال بعد انڈین یونین مسلم لیگ کو کامیابی ملی

author img

By

Published : May 16, 2023, 11:38 AM IST

میرٹھ میں تقریبا بیئس برسوں کے بعد انڈین یونین مسلم لیگ کو میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔وارڈ نمبر 83 سے انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار رضوان انصاری کو بڑی کامیابی ملی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ملی جیت سے مسلم لیگ کے کارکنان کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔

بلدیاتی انتخابات:20سال بعد انڈین یونین مسلم لیگ کوکامیابی ملی
بلدیاتی انتخابات:20سال بعد انڈین یونین مسلم لیگ کوکامیابی ملی

بلدیاتی انتخابات:20سال بعد انڈین یونین مسلم لیگ کوکامیابی ملی

میڑتھ:ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جہاں میونسپل کارپوریشن میں بورڈ بنانے میں بی جے پی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ شیڈول کاسٹ ووٹوں کی بدولت 11 وارڈوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی درمیان میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں تقریباً بیس برسوں کے بعد کامیابی کا مزا چکھا ہے۔ میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے بھی قریب میئر اور کارپوریٹر کے عہدے کے لیے سات امیدوار میدان میں اتارے گئے لیکن مسلم اکثریتی علاقوں میں پتنگ کی لہر سے جہاں ایک طرف مجلس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی دوسری طرف میرٹھ کے وارڈ 83 سے انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار رضوان انصاری پتنگ کے رخ کو مسلم لیگ کی طرف موڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیابی ملنے کے بعد انڈین یونین مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔ جیت کے بعد نو منتخب کارپوریٹر رضوان انصاری نے کہا کہ یہ ہماری عوام کی جیت ہے۔ عوام نے ہمیں نہیں انڈین یونین مسلم لیگ کو منتخب کیا ہے اور ہم ان کی امیدوں پر کھرے اترنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Mayor After Win پوری لگن سے علیگڑھ شہر کے عوام کی خدمت کروں گا: علیگڑھ میئر

انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد اویس کا کہنا ہے کہ میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیابی ملنے کے بعد ہم قومی سطح کی سیاست کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد کا فارمولہ کامیاب رہا ہے۔ ہم مستقبل میں بھی سیکولر جماعتوں کے ساتھ مل کر 2024 میں بھی بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.