ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے زمیں دوز دفتر سے 70 لاکھ روپے نقد اور اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 7:34 PM IST

اترپردیش پولیس نے منگل کو چکیہ میں عتیق احمد کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے کے دروان 70 لاکھ روپے نقد اور بھاری مقدار میں اسلحہ ملا ہے۔ پولیس نے اب تک اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پریاگ راج: امیش پال قتل کیس میں پولیس کو منگل کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ پولیس اچانک عتیق احمد کے دفتر پہنچ گئی اور کئی تھانوں کی نفری کے ساتھ تلاشی مہم شروع کر دی۔ عتیق کا یہ دفتر پہلے بی ایس پی اور پھر بی جے پی کی حکومت میں تباہ ہوا ہے۔ پولیس نے سرچ آپریشن میں 70 لاکھ سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے وہاں سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس کو عتیق کے دفتر سے دو نوجوان ملے۔ پولیس نے ان دونوں کو پکڑ لیا اور ان کے نشان دہی پر دفتر سے ہی کئی پستول اور بڑی مقدار میں نقدی برآمد کی گئی۔ نقدی اتنی ملی ہے کہ اسے گننے کے لیے کرنسی گننے والی مشین کو لایا گیا ہے۔

تاہم ایک اندازے کے مطابق یہ رقم 70 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ بتا دیں کہ بی ایس پی کے دور حکومت میں عتیق احمد کے اسی دفتر کو گرا دیا گیا تھا۔ اب اس دفتر کے پچھلے حصے میں بدمعاشوں کے ساتھ نقدی اور پستول برآمد کیا گیا۔ پولس اور تفتیشی ایجنسیوں نے اس بات کی جانچ شروع کردی ہے کہ یہ رقم اور ہتھیار یہاں زمیں دوز عمارت میں کب اور کس مقصد کے لیے رکھے گئے تھے۔ پولیس گرفتار نوجوانوں سے بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پریاگ راج امیش پال قتل کیس کے بعد سے عتیق کی بیوی شائستہ پروین اور ان کا تیسرا بیٹا اسد احمد مفرور ہیں۔ شائستہ کے لیے 25 ہزار اور اسد کے لیے پانچ لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اب پولیس بھی ان دونوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed Minor Sons عتیق احمد کے نابالغ بیٹوں کا صحیح ٹھکانہ نہ بتانے پر پولیس کو عدالت کا نوٹس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.