ETV Bharat / state

House Collapse in Muzaffarnagar موسلادھار بارش سے کچا مکان زمین دوز، دو بچوں کی موت، چھ زخمی

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 11:02 PM IST

Updated : Sep 25, 2022, 12:08 PM IST

مظفر نگر میں کئی روز مسلسل بارش ہورہی ہیں۔ اس بارش سے دیر رات مظفر نگر کے کلیم کالونی میں ایک کچا مکان زمین دوز ہوگیا۔ مکان کی چھت کے نیچے کنبے 8 افراد دب گئے جن میں سے دو بچوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ House Collapse in Muzaffarnagar

موسلادھار بارش سے کچا مکان زمین دوز ، دو بچوں کی موت، 6 زخمی
موسلادھار بارش سے کچا مکان زمین دوز ، دو بچوں کی موت، 6 زخمی

مظفر نگر: مغربی اترپردیش میں گزشتہ 4 دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے مظفر نگر میں 4 سے زیادہ کچے مکانات منہدم ہو گئے۔ جمعہ کی دیر رات موسلادھار بارش کی وجہ سے مظفر نگر کے علاقے کوتوالی کے مملانہ روڈ پر واقع کلیم کالونی میں ایک کچا مکان گر گیا۔ جس کی چھت کے نیچے دبنے سے 2 بچّوں کی موت ہو گئی اور خاندان کے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ House Collapse in Muzaffarnagar

مظفر نگر میں موسلادھار بارش سے کچا مکان زمین دوز

اطلاعات کے مطابق کلیم کالونی میں رہنے والے آس محمد اپنے خاندان کو پالنے کے لیے مزدوری کا کام کرتا ہے اور اس نے پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے درخواست دی تھی، لیکن کسی وجہ سے اس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ آس محمد بانس کی بلیوں سے بنے گھر میں اپنی بیوی اور 6 بچوں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ جمعہ کی رات تیز بارش کے باعث آس محمد اور اس کے اہل خانہ گہری نیند میں سو رہے تھے کہ اچانک آس محمد کا گھر منہدم ہو گیا جس میں پورا خاندان مکان کے ملبے تلے دب گیا۔ Two killed, 6 others from his family injured in house collapse

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے آس محمد کا مکان گر گیا، محلے کے مکینوں نے بڑی محنت کے بعد ملبے تلے دبے خاندان کے تمام افراد کو بمشکل باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران آس محمد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس حادثے میں 11 سالہ بیٹی ثناء اور 16 سالہ بیٹا محمد شعیب جاں بحق ہو گئے جبکہ خاندان کے 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔مظفرنگر ایس ٹی ایم صدر بھی فورا ہی موقع پر پہنچ گئے اور خاندان کی ملی مدد کیلئے کام شروع کردیا اور کہا کہ اس فیملی کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Tahaffuz Madaris Majlis e Amal مظفرنگر میں تحفظ مدارس مجلس عمل کے اراکین کا وفد

Last Updated : Sep 25, 2022, 12:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.